منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

طلبا کیلئے بڑی خوشخبری پاکستان کی وہ یونیورسٹی جسےہائر ایجوکیشن کمیشن نے  آن لائن ایجوکیشن کی فراہمی کیلئے100فیصد تیار قرار دیدیا

datetime 28  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی)ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سرگودھا یونیورسٹی کو آن لائن ایجوکیشن کی فراہمی کیلئے100فیصد تیار قرار دے دیا۔ذرائع کے مطابق یونیورسٹی آف سرگودھا بہترین آن لائن ایجوکیشن کی سہولت فراہم کرنے والی پنجاب کی جامعات میں چوتھے جبکہ پاکستان بھر کی جامعات کی درجہ بندی میں 13ویں نمبر پر ہے۔ اس طرح ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پاکستان بھر کی جامعات کی

آن لائن ایجوکیشن کی فراہمی کیلئے تیاریوں کو جانچنے کیلئے ایک سروے کیا۔ جس میں آن لائن ایجوکیشن کیلئے ٹیکنالوجی کے موثر استعمال،آن لائن ایجوکیشن کو جانچنے کے نظام، لائبریری، لیبارٹری، کورس، فیکلٹی اور طلبہ کا جائزہ لیا گیا اور فیکلٹی کی جانب سے معیاری تعلیم کی فراہمی اور طلبہ کو دستیاب انٹرنیٹ کی سہولیات کا سروے میں جانچ کا پیمانہ رکھا گیا۔سرگودھا یونیورسٹی پاکستان کی ان جامعات میں شامل ہے کہ جنہوں نے مارچ میں کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے بعد تدریسی نظام کو آن لائن میڈیم پر منتقل کرتے ہوئے آن لائن کلاسز کا اجراء  کیا۔ سرگودھا یونیورسٹی نے آن لائن ایجوکیشن کی نگرانی کیلئے کثیر الجہتی طریقہ کار کو اپنایا تاکہ طلبہ کو معیاری تعلیم میسر آئے جبکہ وہ طلبہ جن کو انٹرنیٹ کی دستیابی میں مسائل کا سامنا تھا ان کو سمسٹر فریز کرانے کی سہولت دی گئی۔سرگودھا یونیورسٹی نے مستعدی سے اپنا لرننگ مینجمنٹ سسٹم (LMS)بنایا جس میں آن لائن ٹیچنگ کیلئے کورس بینک بھی قائم کیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ امتحانات کے آن لائن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے فول پروف سافٹ ویئر کی تیاری اگلے ماہ کے شیڈول امتحانات سے پہلے مکمل ہو جائے گی۔ایچ ای سی کے سروے میں آن لائن تیاریوں کے لحاظ سے سرگودھا یونیورسٹی کی شر ح 100فیصد رہی ۔تکنیکی تیاری کیلئے بھی سرگودھا یونیورسٹی  100فیصد جبکہ  لائبریری اورلیبارٹری کی

آن لائن سہولیات میں بھی 100فیصد،آن لائن ایجوکیشن کو جانچنے کے نظام میں 100فیصد،کورس کی تیاریوں میں 99.43فیصد، آن لائن ایجوکیشن کیلئے فیکلٹی کی تیاری کے لحاظ شر ح  سے90.78فیصدرہی ۔ آن لائن ایجوکیشن کیلئے طلبہ کی تیاری کے حوالے سے سرگودھا یونیورسٹی کی شر ح  85.71فیصد رہی  جس کی وجہ یونیورسٹی میں پہلے سے جاری بہار سمسٹر2020ء  کے تحت

آن لائن کلاسز تھیں اور یونیورسٹی نے ایچ ای سی کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق انٹرنیٹ کنیکشن کی رسائی کے حوالے سے سروے رپورٹ بھی جمع کرائی ہے اور طلبہ کو درپیش مسائل کو جانچنے اور حل کرنے کیلئے ڈائریکٹر سٹوڈنٹس  افیئرز کے تحت ایک شکایات سیل قائم کیا گیا جس سے طلبہ کے بہت سے مسائل بشمول سمسٹر فریز، انٹرنیٹ کی رسائی و دیگر کو حل کیا گیا جو ایچ ای سی کی اس درجہ بندی میں شامل نہ تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…