ہفتہ‬‮ ، 06 جون‬‮ 2026 

فیس بک میسنجر میں میسج ڈیلیٹ کا فیچر متعارف کروا دیا گیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کمان سے نکلا تیر یا زبان سے نکلی بات کی واپسی تو ناممکن ہے مگر اب کم از کم فیس بک میسنجر پر بھیجے گئے پیغام کو واپس کرنا یا ان سینڈ کرنا ضرور ممکن ہوگیا ہے۔ جی ہاں فیس بک نے باضابطہ طور پر میسنجر میں غلطی سے بھیجے گئے پیغامات کو واپس بلانے کا فیچر متعارف کرادیا ہے جسے ریموو فار ایوری ون کا نام دیا گیا ہے۔ مگر یہ فیچر ابھی

آپ کو فوری طور پر آزمانے کے لیے نہیں مل سکے گا۔ فیس بک میسنجر میں ان سینڈ فیچر کی آزمائش فیس بک نے یہ فیچر فی الحال پولینڈ، بولیویا، کولمبیا اور لتھوانیا میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرایا ہے۔ فیس بک کے ترجمان نے فیچر متعارف کرانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بہت جلد اسے دنیا بھر میں صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اس فیچر میں بہتری کے لیے بھی ابھی کام کیا جارہا ہے، جیسے کسی پیغام کے ڈیلیٹ ہونے کی تاریخ یا پوری تھریڈ کو ہی کسی مخصوص وقت کے بعد ایکسپائر کرنے کا آپشن۔ اس فیچر کی بدولت صارفین کو کسی پیغام کو ارسال کرنے کے بعد 10 منٹ کے اندر ڈیلیٹ کرنے کی سہولت دستیاب ہوگی، مگر ایسا کرنے پر ایک پیغام دوسرے صارف کو نظر آئے گا کہ آپ نے ایک پیغام ریموو کیا ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے مطلوبہ پیغام کو دبا کر رکھنا ہوگا اور پھر ریموو بٹن پر کلک کرنا ہوگا، جس پر ریموو فار ایوری ون یا ریموو فار یو کے آپشن سامنے آئیں گے، جس میں سے ریموو فار ایوری ون پر کلک کرنا ہوگا۔ فیس بک میسنجر میں یہ ان سینڈ میسج کچھ وقت کے لیے محفوظ رہے گا تاکہ وہ کمپنی کی پالیسی کی خلاف ورزی کی روک تھام کرسکے۔ فیس بک میسنجر کے سربراہ اسٹان Chudnovsk کے مطابق ہم اس بات کو یقیی بنائیں گے کہ اس نئے فیچر کو لوگوں کی توہین کا ذریعہ نہ بنایا جاسکے، ہم یقینی بنائیں گے کہ لوگ آپ

کے ساتھ بدزبانی نہ کرسکیں اور پھر ریموو کرکے خود کو بچانے کی کوشش کریں۔ خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں ایک رپورٹ میں یہ انکشاف سامنے آیا تھا کہ فیس بک خاموشی سے اپنے سی ای او مارک زکربرگ کے میسنجر پر بھیجے جانے والے پیغامات کو ڈیلیٹ کررہی ہے۔ اس انکشاف کے بعد کمپنی نے اعلان کیا کہ بھیجے

جانے والے پیغامات کو واپس بلانے کا فیچر بہت جلد تمام میسنجر صارفین کو دستیاب ہوگا۔ میسنجر میں اس وقت سیکرٹ کنورزیشن موڈ موجود ہے، جس میں صارف اپنے پیغامات کو خودکار طور پر ختم کرنے کا وقت طے کرسکتے ہیں۔ واٹس ایپ کے علاوہ فیس بک کی زیرملکیت ایک اور ایپ انسٹاگرام میں بھی ان سینڈ کا فیچر موجود ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…