جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

علی امین گنڈا پور اورمراد سعیدکا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

datetime 23  اپریل‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی دور حکومت کے وفاقی کابینہ ارکان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)سے نکال دئیے گئے۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، فرحت شہزادی اور ذلفی بخاری کے نام تاحال ای سی ایل پر برقرار ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ نے پی ٹی آئی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی ہے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، غلام سرور خان، مراد سعید، پرویز خٹک، شفقت محمود اور اعجاز شاہ کے نام ای سی ایل سے نکال دئیے گئے ہیں۔ای سی ایل فہرست سے نام خارج کیے جانے والوں میں علی زیدی، خسرو بختیار، اعظم سواتی، اسد عمر، عمر ایوب، محبوب سلطان، فواد چوہدری، فروغ نسیم اور شیریں مزاری بھی شامل ہیں۔وفاقی کابینہ نے قومی احتساب بیورو کی سفارش پر پی ٹی آئی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی ہے۔



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…