لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی قائد نوازشریف کے استقبال کیلئے موبائل ایپلی کیشن لانچ کر دی جس کا نام 21 اکتوبر رکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام اضلاع کا ڈیٹا ایپلی کیشن میں فیڈ کیاجائے گا، تمام رہنمائوں کے ساتھ آنے والے لوگوں کو اپنے اپنے موبائل کی لوکیشن آن رکھنی کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق مقامی رہنمائوں کے اصرار پر مرکزی قیادت نے کارکنوں اور عوام کا لانے کا ہدف کم کر دیا ہے ۔
مقامی رہنمائوں کی درخواست پر مرکزی قیادت نے اضلاع کا ہدف بھی کم کرنے کی منظوری دیدی ہے،ضلع ننکانہ سے پانچ ہزار کے بجائے دو ہزار ،رحیم یار خان، ڈی جی خان، ملتان سمیت دیگر اضلاع سے دو ہزار کی بجائے تین سے چار سو لوگ فی صوبائی حلقہ لانے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق لاہور کے ہر حلقے کا ہدف چونتیس سو سے کم کرکے دو ہزار کر دیا گیا، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی دو ہزار کا ہدف ہر حلقہ کو دیا گیا ہے ۔