بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

فری لانسرز کیلئے بڑی خوشخبری ، اسحاق ڈار نے ٹیکس میں چھوٹ دیدی

datetime 9  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے آئندہ مالی سال2023-24کا145 کھرب کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دیا جس میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 1150 ارب روپے ،ملکی دفاع کیلئے 1804 ارب روپے مختص،سول انتظامیہ کے اخرجات کیلئے 714ارب روپے رکھے گئے ہیںاگلے مالی سال کیلئے جی ڈی پی کی شرح نمو کا ہدف 3.5 فیصد،ایف بی آر کے ٹیکس ریونیو کا تخمینہ 9200 ارب روپے لگایا گیا ہے،وفاقی نان ٹیکس محصولات 2963 ارب روپے کے ہوں گے

وفاقی حکومت کی کل آمدن68 کھرب 87 ارب روپے ہوگی۔ اسحق ڈار نے کہاکہ آئی ٹی اینڈ آئی ٹی ان ایبل سروسز معیشت کا سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا شعبہ ہے، پاکستان اپنا کاروبار کرنے والے فری لانسر کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے،آئی ٹی برآمدات بڑھانے کے لیے صفر.25 فیصد کی رعایتی شرح لاگو ہے، یہ سہولت جون 2026 تک جاری رکھی جائے گی۔فری لانسرز کے لیے 24 ہزار ڈالر تک سالانہ کی ایکسپورٹ پر فری لانسر کو سیلز ٹیکس رجسٹریشن اور گوشواروں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، اس کے علاوہ ان کیلیے ایک سادہ سنگل پیج انکم ٹیکس ریٹرن کا اجرا کیا جا رہا ہےآئی ٹی اینڈ آئی ٹی ان ایبل سروسز کو اپنی برآمدات کے ایک فیصد کے برابر مالیت کے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر بغیر کیس ٹیکس کے درآمد کرسکیں گے، ان درآمدات کو حد 50 ہزار ڈالر سالانہ مقرر کی گئی ہے،آئی سروسز اور آئی کے برآمدات کنندگان کیلئے آٹومیٹڈ ایگزیمشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ آئی ٹی شعبہ ایس ایم ای کا درجہ دیا جا رہا ہے، جس سے اس شعبے کو کنسیشنل انکم ٹیکس ریٹس کا فائدہ ملے گاآئی ٹی کاروبار کی مانیٹرنگ کے لیے وینچر کپیٹل کی بہت اہمیت ہے، بجٹ میں 5 ارب روپے سے کاروباری سرمائے کی فراہمی کے لیے حکومتی وسائل سے وینچر کپیٹل کا قیام کیا جائیگا۔انہوںنے کہاکہ وینچر کپیٹل آئی سی ٹی کی حدود میں آئی ٹی سروسز پر سیلز ٹیکس کی موجودہ شرح کو 15 فیصد سے کم کرکے 5 کیا جا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ آئی ٹی کے شعبے میں قرضوں کی فراہمی کے لیے بینکوں کو 20 فیصد رعایتی ٹیکس کا استفادہ حاصل ہوگا،اگلے مالی سال میں 50 ہزار آئی ٹی گریجوایٹس کو پیشہ روانہ ٹریننگ دی جائے گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…