بلوچستان،سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 جوان شہید

1  جون‬‮  2023

کیچ (این این آئی)ضلع کیچ میں پاک-ایران بارڈر کے قریب سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردوں کے ایک گروہ نے حملہ کیا جہاں فوج کے اہلکار پہلے ہی الرٹ تھے اور اور تمام دستیاب ہتھیاروں کے ساتھ بہادری سے جواب دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کامیابی سے دہشت گردوں کو پیچھے دھکیل دیا اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے دو جوانوں ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے 34سالہ سپاہی حسنین اشتیاق اور ضلع جھل مگسی سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ سپاہی عنایت اللہ نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت فراہم کرتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…