اسلام آباد (این این آئی) سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے متنازع ٹویٹ کیس میں اعظم سواتی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے متنازع ٹویٹ کیس میں اعظم سواتی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں، عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر رکھا تھا۔ عدم حاضری پر پراسیکیوٹر نے اعظم سواتی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی تھی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں