عمران خان نے اب جو پنگا لیا ہے اس سے بچنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے،ریحام خان

27  مئی‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ انہوں نے اب جو پنگا لیا ہے اس سے بچنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔ڈیجیٹل میڈیا سے گفتگو کے دوران ریحام خان نے پی ٹی آئی کے غول درغول پارٹی چھوڑ جانے والے کارکنوں سے متعلق بات کرتے ہوئے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جو انسان لوگوں کو استعمال کرنے کے بعد انہیں اپنے مفاد کیلئے چھوڑدے تو ایسے شخص کو جب لوگ اکیلا چھوڑدیں تو اسے حیرت نہیں ہونی چاہیے،

پی ٹی آئی چھوڑنے والے وہ لوگ تھے جو ہوا کے جھونکے سے عمران خان کی پارٹی میں آئے تھے اور ہوا کے جھونکے سے ہی چھوڑ کر چلے گئے، عمران خان کی سیاست کا مستقبل اب آگے نظر نہیں آتا ہے۔ریحام خان نے کہا کہ ہم بہت سی چیزیں معاف کرسکتے ہیں تاہم جب شہداؤں کی ماؤں کے احساسات کو ٹھیس پہنچائی جائے تو اس سے بڑا ظلم کیا ہوگا، یہ اللہ پاک کا کام تھا کہ جناح ہاؤس پر حملے کے ساتھ اس جماعت کی اصلیت کھل گئی کہ کس طرح اس نفرت کی آگ کے ذریعے ہمارے ملک کو جلایاگیا۔

انہوں نے کہا کہ جو لیڈر اپنے سپورٹر کے ساتھ کھڑا نہیں ہوسکتا، جو سپورٹر آپ کیلئے قربانی دے اور آپ اسے پہچاننے سے انکار کردیں، عمران خان سے متعلق جو کچھ میں نے ایک سال پہلے کہا تھا اس کی نشاندہی ہوگئی، اسے کرما بھی کہہ سکتے ہیں، میں نے پچھلے سال ہی کہہ دیا تھا کہ عمران نیازی کی سیاست ختم ہوچکی ہے لیکن میری نشاندہی اتنی جلدی سچ ثابت ہوجائے گی اندازہ نہیں تھا۔

ریحام خان نے کہا کہ جب انسان تکبر اور انا میں فیصلے کرے تو وہ غلط فیصلے کرتا ہے، میرے نزدیک عمران خان نے سیاسی خودکشی کرلی ہے، عمران خان کی سیاسی فطرت بھی یہی ہے کہ یہ کسی کے صلاح مشورے کو نہیں سنتے، اب عمران خان کا احتساب شروع ہوچکا ہے جس کے پیش نظر وہ راہ فرار ڈھونڈیں گے تاہم ظاہر ہے وہ نہیں دکھائے دیتا جس کے بعد اب وہ معذرت ہی کریں گے، عمران خان نے اب جو پنگا لیا ہے اس سے بچنا مشکل ہی نہیں ناممکن دکھائی دیتا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…