بھارت کی جانب سے بلاول بھٹو کے طیارے کی معلومات لیے جانے کا انکشاف

5  مئی‬‮  2023

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو جس جہاز سے بھارت گئے ہیں اس کے بارے میں بھارتی ایئرفورس اور متعلقہ اداروں نے بعض تکنیکی معلومات پیشگی حاصل کی تھیں۔

روزنامہ جنگ میں فاروق اقدس کی خبر کے مطابق  وزیر خارجہ اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان ایئرفورس کے طیارے پر بھارت پہنچے ہیں چونکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کے باعث دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست فضائی رابطے معطل ہیں اور کسی قسم کے مسافر طیارے جنوبی ایشیا کے ان دو ملکوں کے درمیان سفر کے لیے براہ راست پرواز نہیں کرتے۔ تاہم شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کیلئے بھارتی حکومت نے خاص طور پر بلاول بھٹو کے طیارے کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان ایئر فورس کے طیارے کی بھارتی سرزمین پر لینڈنگ ایک غیر معمولی واقعہ ہے۔ذرائع کے مطابق بھارت کیلئے پرواز سے قبل جو معلومات فراہم کی گئی تھیں ان میں یہ واضح کر دیا گیا تھا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ پاکسانی فضائیہ کے جس طیارے میں بھارت آرہے ہیں وہ لڑاکا طیارہ نہیں یہ وی آئی پی موومنٹ کیلئے استعمال ہوتا ہے اور بھارت میں خطے کے مشترکہ مفادات کیلئے ہونی والی کانفرنس میں اس طیارے کا استعمال علاقائی تعاون کی تنظیم اور امن کے لیے ہو رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…