عمران خان کا کوئی مسئلہ سیاسی نہیں، تمام مسائل نفسیاتی ہیں:مریم اورنگزیب

26  مارچ‬‮  2023

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کا کوئی مسئلہ سیاسی نہیں، تمام مسائل نفسیاتی ہیں، وہ الیکشن نہیں اپنی سلیکشن کرواناچاہتے ہیں۔لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ایک شخص کہتا ہے کہ میں کسی سے نہیں ڈرتا۔

گزشتہ روز بلٹ پروف ڈبے میں کھڑے ہوکر خطاب کیا گیا، تصویریں جوڑ کر جلسے کے کامیابی کی مہم چلائی گئی۔ قانون توڑنے والوں نے عالمی سازش کا بیانیہ بنایا، اور کاغذ کا ٹکڑا لہرا کر سائفر کا بہانہ گھڑا گیا، عمران خان کا کوئی مسئلہ سیاسی نہیں، بلکہ تمام مسائل نفسیاتی ہیں، وہ الیکشن نہیں اپنی سلیکشن کروانا چاہتے ہیں، لیکن ان کی ذہنیت کےمطابق ملک نہیں چل سکتا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے پولیس والوں پر تشدد کیا، پٹرول بم پھینکے، اور جب عمران خان کی پیشی ہو تو کہتے ہیں بزرگ ہوں، بیمارہوں، جب کہ مینار پاکستان پر جلسے کیلئے وہ نہ بزرگ ہیں اور نہ ہی بیمار ہوتے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں قرض میں ریکارڈ اضافہ ہوا، ان کے دور میں بے نظیر انکم سپورٹ کا نام احساس پروگرام رکھا گیا، نوازشریف کے صحت کارڈ کو انصاف صحت کارڈ بنا دیا گیا، کار خانے بند کر کے لنگرخانے کھولے گئے، ن لیگ کے یوتھ پروگرام کو نوجوان پروگرام کا نام دیا گیا، القادر ٹرسٹ کے نام پر لوٹ مار کی گئی۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…