بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

شیخ رشید نے عمران خان سے متعلق جنرل (ر) باجوہ سے کیا کہا تھا ، سابق آرمی چیف نے بتا دیا

datetime 21  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو چالاک آدمی قرار دے دیا۔ایک انٹرویو میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ عمران خان جھوٹ بولنے میں بہت مہارت رکھتے ہیں

اور لوگ اس پر یقین کرلیتے ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق صحافی شاہد میتلا کی رپورٹ کے مطابق جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے اس سوال پر کہ کراچی میں مریم نواز کے کمرے کا دروازہ توڑنے کا حکم کس نے دیا تھا؟ انہوں نے کہا کہ بریگیڈئیر حبیب اس وقت سیکٹر کمانڈر تھے، جنرل فیض نے مقدمہ درج کرنے کا کہا مگر نچلے لیول پر کچھ زیادہ ہوگیا، ہم نے ذمہ دار افسر کو ہٹا دیا تھا۔اعظم سواتی اور شہبازگل کو ننگا کرنے کے الزام پر جنرل (ر) باجوہ نے کہا ان کا ان واقعات سے کوئی تعلق نہیں، بعض اوقات ایجنسیوں میں شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش ہوتی ہے، یہ سب نچلی سطح پر ہوتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں سابق آرمی چیف نے کہا کہ شیخ رشید سے زندگی میں صرف دو بار ملاقات ہوئی ہے ، شیخ رشید نے کہا تھا کہ عمران خان سے حکومت نہیں چل رہی جنرل صاحب کچھ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…