ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

خودکش حملہ آورکیسے پولیس لائنز میں داخل ہوگیا؟ وزیراعظم شہباز شریف آئی جی کے پی پر برہم

datetime 30  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں خودکش دھماکے پر آئی جی خیبر پختونخوا (کے پی) پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔دھماکےکے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر پشاور پہنچے،

انہوں نے لیڈی ریڈنگ اسپتال جا کر زخمیوں کی عیادت بھی کی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پولیس لائنز مسجد میں دھماکے پر سخت برہمی کا اظہارکیا اور آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری سے استفسار کیا کہ خود کش حملہ آور کیسے پولیس لائنز میں داخل ہوگیا ؟ پولیس لائنز میں داخلےکا ایک ہی گیٹ ہے، حملہ آور کہاں سے آیا؟آئی جی معظم جاہ انصاری نے بتایا کہ پولیس لائنز میں فیملی کوارٹرز بھی ہیں،کیا پتہ حملہ آورکہاں سے آیا اورکیسے داخل ہوگیا؟ ہوسکتا ہےکہ حملہ آور پہلے سے ہی اندر ہی رہ رہا ہو ، تحقیقات کر رہے ہیں کہ واقعہ کیسے پیش آیا اور حملہ آور کیسے داخل ہوا؟۔ خیال رہےکہ پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 44 ہوگئی ہےجب کہ 140 سے زائد افراد زخمی ہیں۔



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…