اتوار‬‮ ، 07 جون‬‮ 2026 

احسن اقبال کے خلاف نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس پر سماعت بغیر کارروائی کے یکم فروری تک ملتوی

datetime 12  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس پر سماعت بغیر کارروائی کے یکم فروری تک ملتوی کر دی گئی ۔ بدھ کو ریفرنس کی سماعت بجلی کی بندش کے باعث بغیر کاروائی یکم فروری تک ملتوی کی گئی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ سانحہ مری پر لوگ ٹھٹھر کر مرے ،حکومتی لوگ خواب خرگوش کے مزے لیتے رہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ،عوام اس ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ اگر نا اٹھی تو آنے والی نسلیں اس کا خمیازہ بھگتے گی،قائدِ اعظم نے سٹیٹ بینک کو ملکی خودمختاری کی علامت قرار دیا تھا۔احسن اقبال نے کہاکہ حکومت نے ساڑھے تین سو ارب کے نئے ٹیکسسز لگانے کا فیصلہ کیا ہے،نئے ٹیکسسز سے مہنگائی کا سونامی آئیگا ،سرمایہ کار اپنا سرمایہ پاکستان سے نکال لیں گے۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نے کہا پاکستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ،وزیر خوشحال ہو رہے ہیں مگر عوام بے روزگار ہو رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے کہا پاکستان سستا ترین ملک ہے،وائرس شدہ نظام کرونا وائرس سے زیادہ نقصان دہ ہے،حکومت کی نالائقی مری میں ہونے والے واقعہ سے عیاں ہے،ہم نے انگریزوں سے آزادی لی اور آئی ایم ایف کے شکنجے میں پھنسایا جارہا ہے،ہماری آنے والی نسلی کو غلامی کی دلدل میں پھنسایا جارہا ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ شوکت ترین ماضی سے بدتر شرائط پر آئی ایم ایف سے معاہدہ کررہے ہیں،حکومتی اہلکاروں کا نام میر جعفر میر صادق کے ساتھ لکھا جائے گا ،اپوزیشن اسمبلی کے اندر احتجاج کریگی ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا احتجاج تب تک کارگر نہیں جب تک جی ڈی اے ایم کیو ایم اور ق لیگ اپنی وزارتوں سے مستعفی نہیں ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ کسان یوریا کھاد کے حصول کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہے،خدشہ ہے ملک میں گندم کی قلت پیدا نا ہوجائے،فرنس آئل مافیا عمران خان کی چھتری تلے بیٹھا ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…