پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح 1.35 فیصد پر آگئی

datetime 27  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 516 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 13 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے،مزید 717 مریض شفایاب ہو ئے ہیں جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 34 فیصد پر آ گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے

اب تک 28 ہزار 405 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 70 ہزار 322 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 23 ہزار 982 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 487 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 17 ہزار 935 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 38 ہزار 430 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کْل 2 کروڑ 6 لاکھ 10 ہزار 681 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ 28 ہزار 492 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 10 کروڑ 14 لاکھ 70 ہزار 254 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 3 کروڑ 89 لاکھ 77 ہزار 366 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 68 ہزار 401 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 7 ہزار 555 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 39 ہزار 450 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 902 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 77 ہزار 646 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کْل اموات 5 ہزار 729 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 6 ہزار 777 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کْل 938 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 450 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کْل 740 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 211 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 355 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 387 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…