جہانگیرترین شوگر مافیاکیس میں ملوث ہوئے تو رعایت نہیں دیں گے، ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان کا اہم اعلان

7  اپریل‬‮  2021

قائدآباد( آن لائن ) ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان ملک محمد خالداعوان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے گروپ بنالینے سے وزیر اعظم عمران خان پر نہیں عثمان بزدار کو فرق پڑ سکتاہے، عمران خان کو حکومت کے جانے کاڈر نہیںہے اگر حکومت کاخوف ہوتا تو سینیٹ کے انتخابات میں اپنا امیدوار ہارنے کے باوجو دوسرے دن اعتماد

کاووٹ لینے کیلئے تیار ہوگئے، اگر جہانگیرترین شوگر مافیاکیس میں ملوث ہوئے تو رعایت نہیں دیں گے، شاید واحد حکومت ہے جس میں اپنے وزراء کو عمران خان نے جیل بجھوا دیا ہے ، وہ قائدآباد میں ڈاکٹر عمر سعید کی رہائش گاہ پر پرئس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر محمد سعید، محمد اقبال ودیھر ایم سیاسی شخصیات تھیں ، انہوں نے کیا ہے کہ سابق ادوار میں کسی حکومت نے کسی وزیر کوجیل نہیں بھیجا ہے، ، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ پر کام جاری ہے ، بند نہیں ہوا پروپیگنڈہ ہے، انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں مصنوعی مہنگائی ہے عمران خا ن مہنگائی پر قابو پانے کے لئے ہنگامی اقدامات کررہے ہیں ، ہم مانتیہیں کہ اگر ہماری حکومت کی قوم کو کچھ ڈلیور کئے بغیر کامیابی ناممکن ہے، انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان بلدیاتی اداروں کے انتخابات چاہتے ہیں اورعوام کو نچلی سطح پر سہولتوں کی عملی فراہمی یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہیں، سپریم کورٹ نے بلدیاتی ادارے بحال کئے ہیں لیکن انکی مدت کم ہے ، چار سالوں کیلیے تھے، بلدیاتی الیکشن کے ایک سال کے بعد چئیرمینوں نے حلف اٹھایا تھا اس لئے بہتر ہے کہ بلدیاتی الیکشن ہوجائیں، انہوں نے کہا ہے کہ حکومت عوام اور صحافیوں کو جلد ریلیف دینے کیلئے موثر اقدامات کو فروغ دے رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…