اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شیروں پر فخر ہے جنہوں غنڈوں کا مقابلہ کیا،پے در پے ذلت آمیز شکست کا سامنا ہو تو دماغ الٹ جانا سمجھ آتا ہے، مریم نوازکی لیگی رہنماؤں کی تعریف

datetime 6  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جب ہر جانب سے، پے در پے ذلت آمیز شکست کا سامنا ہو اور اقتدار بھی ہاتھ سے جاتا دکھائی دے تو یوں دماغ کا الٹ جانا سمجھ آتا ہے۔ ہفتہ کے روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مصدق ملک، مرتضی جاوید عباسی اور خصوصاً مریم اورنگزیب پر فخر ہے جنھوں نے شیروں کی طرح ووٹ چوروں اور غنڈوں کا مقابلہ کیا۔مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج ایک عورت

پر ہاتھ اٹھا کر تحریک انصاف کے غنڈوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ انتہائی بے غیرت ہیں۔جمعہ کے روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں احسن اقبال نے کہا کہ آج تحریک انصاف کے غنڈوں کو پتہ لگ گیا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کا ہر کارکن شیر ہے-7 مسلم لیگیوں نے 500 سے زائد PTI کے غنڈوں کا مقابلہ اور پسپا کیا-خاتون رکن اسمبلی مریم اورنگ زیب پر ہاتھ اٹھا کر ان غنڈوں نے ثابت کیا کہ وہ انتہائی بے غیرت بھی ہیں -ہم پاکستانی ہٹلر کے غنڈوں کا ہر سطح پہ مقابلہ کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…