ملک کا وہ بڑا حصہ جہاں کرونا کیسز میں اضافہ شدت اختیار کرگیا تعلیمی ادارے اور پبلک ٹرانسپورٹ ایک ماہ کیلئے بند

1  مارچ‬‮  2021

میر پور آزاد کشمیر (مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا کیسز میں اضافے کے باعث ضلع بھر میں مکمل لاک ڈاوٗن نافذ ہوگیا،لاک ڈاوٗن پر عمل درآمد کیلئے حکام نے مجسٹریٹس کو تعینات کردیا۔تفصیلات کےمطابق کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے آزاد کشمیر کے ضلع میرپور کو بھی

اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث ضلع بھر میں لاک ڈاوٗن نافذ کردیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر نے ایک ماہ تک شادی ہالز بند رکھنے کی بھی ہدایات جاری کردیں۔نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق حکام نے لاک ڈاوٗن پر عمل درآمد کےلیے مجسٹریٹس تعینات کردئیے ہیں جبکہ تمام تعلیمی ادارے، پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ سیاسی و مذہبی اجتماعات پر بھی پابندی ہوگی جبکہ اشیائے خوردو نوش کی دکانیں ہفتے میں دو دن منگل اور جمعے کو صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کھلیں گی۔ڈی سی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پبلک پارکس، کھیلوں کی سرگرمیوں پر بھی پابندی ہوگی۔ڈی سی بھمبر کا کہنا ہے کہ ضلع بھمبر کی یوسی کسگمہ میں 14 روز کےلیے اسمارٹ لاک ڈاوٗن ہوگا اور اس دوران نماز جنازہ کے اجتماعات میں صرف 50 افراد شرکت کرسکیں گے جبکہ منگلا پلپ دھان گلی اور جاتلاں پل سیل کردیا گیا ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…