ماسکو(این این آئی)بھارتی جارحیت کی جوابی کارروائی ”آپریشن بنیان المرصوص” کے نتیجے میں میزائلوں کا ذخیرہ تباہ ہونے کے بعدبھارت نے روس سے مزید S-400میزائلوں کی درخواست کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو آدم پور بیس کا دورہ کیا اور پس منظر میں S-400میزائل لانچروں کی تصویر کے ساتھ ایک اجتماع سے خطاب کیا تاکہ بھارتیوں کے گرتے ہوئے حوصلوں کوکچھ سہارا مل سکے۔روسی خبر رساں ادارے” سپوٹ نک” نے کہا کہ روس جلد ہی بھارت کی درخواست کا جواب دے گا۔