ہفتہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2025 

مودی کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ ، S-400 میزائل لانچر کے سامنے فوٹو سیشن

datetime 14  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں آدَم پُور ایئر بیس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے S-400 میزائل لانچر کے سامنے تصاویر کھنچوائیں۔ بھارتی میڈیا نے ان تصاویر کو پاکستان کے “آپریشن بنیان مرصوص” کے دوران بھارتی فضائی دفاعی نظام کی تباہی کے دعوے کا “جواب” قرار دیا۔ اس اقدام کا مقصد یہ تاثر دینا تھا کہ بھارتی دفاعی نظام کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

تاہم دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تصویری دورہ خود ایک سوالیہ نشان بن گیا ہے، کیونکہ تصاویر میں S-400 کے لانچرز تو دکھائے گئے ہیں لیکن نظام کے اہم ترین اجزا جیسے کنٹرول سینٹرز اور ریڈارز موجود نہیں۔ ماہرین کے مطابق، اگر واقعی سسٹم محفوظ ہے تو اس کے مکمل اجزاء کو دکھانا چاہیے تھا۔

امریکا میں جنوبی ایشیائی امور کے ماہر کرسٹوفر کلاری نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حملوں میں اصل ہدف عام طور پر لانچر نہیں بلکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول یونٹس اور ریڈارز ہوتے ہیں۔ انہوں نے یوکرین میں تباہ ہونے والے روسی S-400 سسٹمز کی تصاویر بھی شیئر کیں تاکہ یہ واضح کیا جا سکے کہ محض لانچرز کی موجودگی کسی نظام کی مکمل سالمیت کی دلیل نہیں ہوتی۔

کرسٹوفر کلاری کے مطابق، پاکستان کے دعوے کو اگرچہ اب تک براہ راست ثبوت حاصل نہیں ہوئے، لیکن مودی کا یہ فوٹو سیشن خود اس دعوے کو تقویت دے رہا ہے کہ دفاعی نظام کو کسی حد تک نقصان ضرور پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ روسی ساختہ S-400 ایک جدید فضائی دفاعی نظام ہے، جو مختلف فضائی خطرات جیسے لڑاکا طیارے، کروز اور بیلسٹک میزائلوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس نظام کی ہر بیٹری میں کمانڈ یونٹ، دو ریڈار سسٹمز اور چار لانچرز شامل ہوتے ہیں۔

پاکستانی فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ حالیہ بیان میں کہا گیا کہ JF-17 بلاک III طیارے سے فائر کیے گئے جدید سی ایم-400 AKG میزائلوں نے آدَم پُور ایئر بیس پر نصب بھارتی S-400 بیٹری کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور تباہ کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیان میں آخری دن


شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…