انصاف کی تیز تر فراہمی کی جانب اہم قدم سپریم کورٹ میں زبردست سہولت فراہم

  ہفتہ‬‮ 20 فروری‬‮ 2021  |  10:51

اسلام آباد(آئی این پی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں کیس رجسٹریشن ڈیسک کا افتتاح کر دیا، تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد نے پرنسپل سیٹ میں کیس

رجسٹریشن ڈیسک کا افتتاح کیا، اس موقع پر شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس گلزار احمدنے سپریم کورٹ کو ڈیجیٹل بنانے کیلئے عدالت عظمی کے معزز جج مشیر عالم کی سربراہی میں قائم آئی ٹی کمیٹی کے کردار کو سراہا، چیف جسٹس نے کہا کہ کیس رجسٹریشن ڈیسک کی سہولت سے عوام کو انصاف کی فراہمی میں تیزی آئے گی، پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں قائم رجسٹریشن ڈیسک وکلا اور سائلین کو ضروری ڈیٹا فراہم کرے گا، رجسٹریشن ڈیسک پر ڈائری نمبرز، انگوٹھوں کے نشانات اور شناختی کارڈ کی تصدیق سمیت دیگر اہم معلومات بھی میسر ہونگی،پرنسپل سیٹ اسلام آباد کے علاوہ عدالت عظمی کی دیگر برانچ رجسٹریز میں بھی جلد کیس رجسٹریشن ڈیسک قائم کیے جائیں گے۔ اس موقع پر جسٹس مشیر عالم نے سپریم کورٹ کو ڈیجیٹائز کرنے سے بارے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کیس رجسٹریشن ڈیسک کی سہولت سے غیر قانونی مقدمات کی حوصلہ شکنی ہو گی۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

شہدائے آٹا

زہرہ مائی اور کندن مائی دونوں کزن تھیں اور بستی عارف میں رہتی تھیں‘ اب یہ بستی عارف کہاں ہے؟ یہ جتوئی کے مضافات میں ہے اور اس بستی میں صرف غریب رہتے ہیں‘ کتنے غریب؟ اتنے غریب کہ یہ صرف آٹے کے ایک تھیلے کے لیے جان دے سکتے ہیں اور کندن مائی اور زہرہ مائی بھی ایسی ہی ....مزید پڑھئے‎