پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

قریبی رشتہ داروں کی کورونا ویکسینیشن کا معاملہ، لیگی رہنما محمد زبیر کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

datetime 8  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے قریبی رشتہ داروں کو ویکیسن لگوانے کے معاملے پر ردعمل دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی ایس او پیز کے تحت پہلے مرحلے میں کورونا ویکسین صرف فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو دی جانی ہے۔ تاہم سابق گورنر سندھ زبیر عمر کی بیٹی اور داماد نے ویکسینیشن کے بعد

تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔تصاویر سامنے آنے پر وزیر صحت عذرا پیچوہو نے نوٹس ل?ا۔کورونا ویکسین لگوانے پر سندھ حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی ڈسڑکٹ ہیلتھ افسر کو معطل کر دیا۔ وزیر صحت سندھ نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی جوکہ تین روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔ دیگر سینٹرز سے بھی چند من پسند افراد کو ویکسین لگانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اسی پر اب محمد زبیر کا بھی ردِعمل سامنے آیا ہے۔سابق کورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ کورونا ویکیسن کے معاملے سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ ویکیسن لگانے کے لیے کسی سے کوئی سفارش نہیں کی۔محمد زبیر نے مزید کہا کہ ان کی بیٹی اور داماد نے اپنے دوستوں کے کسی گروپ کے ساتھ مل کر ویکیسنیشن کرائی ہے،سب اپنے فیصلوں میں آزاد ہوتے ہیں۔میرا بیٹا اس میں شامل نہیں تھا۔ پانچ سال گورنر رہا کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔میری عمر ویکیسن لگوانے کی ہے،اگر فیور لینا ہوتی تو اپنے لیے لیتا۔ دوسری جانب محمد زبیر کے اہل خانہ کو ویکسین لگانے پر ڈپٹی ہیلتھ ڈسٹرکٹ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ لیگی رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے اہل خانہ کو ویکسین لگانے پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انیلہ قریشی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ڈاکٹر انیلہ قریشی کو محکمہ صحت رپورٹ کرنے کی ہدایت کی

گئی اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ اس معاملے پر کوآرڈینیٹر ای او سی کو تحقیقات کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سربراہ این سی او سی اسد عمر نے معاملے کا نوٹس لے لیا، سابق گورنر محمد زبیر نے معاملے سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔ دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے تین رکنی ویکسین آڈٹ کمیٹی قائم کر دی ہے۔ کمیٹی ارکان ہفتہ وار رپورٹ وزیر صحت سندھ کو پیش کریں گے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…