جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت، پی ٹی آئی کا مذاکرات کے دوران عمران خان کو بنی گالا منتقل کرنے کی پیشکش سے انکار

datetime 4  جنوری‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)حکومت اور پی ٹی آئی دونوں نے سیاسی تلخی کم کرنے کے لیے جاری مذاکرات کے درمیان سابق وزیر اعظم عمران خان کو اڈیالہ جیل سے بنی گالہ یا کسی اور مقام پر منتقل کرنے کی مبینہ پیشکش کیے جانے سے انکار کیا ہے۔گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان کو بنی گالا منتقلی کی پیشکش کی گئی جبکہ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی افواہیں گردش میں ہیں۔دریں اثنا گزشتہ ماہ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بھی کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے بنی گالا میں نظر بندی کی پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینیٹر عرفان صدیقی نے ایک انٹرویو میں عمران خان کو بنی گالا منتقلی کی پیشکش کو رد کردیااس حوالے سے عمران خان سے ہی پوچھا جائے، حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے ایسی کوئی پیشکش نہیں کی۔عرفان صدیقی نے کہا کہ مذاکرات کے پہلے دو ادوار میں بھی اس طرح کی کوئی بات نہیں کی گئی اور جہاں تک میرا خیال ہے کہ حکومت یا کسی بھی دوسرے حلقے سے ایسی پیشکش نہیں کی گئی۔مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر نے کہا کہ عمران خان کو ایسے دعوے کا ثبوت پیش کرنا چاہیے۔دوسری جانب ایک انٹرویو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے واضح طور پر اپنی قید کو غیر قانونی قرار دیا ہے اور وہ کسی بھی دوسرے مقام پر منتقل ہونے کی پیشکش کو رد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب اس بات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، ہمیں انہیں کسی اور جگہ منتقل کرنے کی پیشکش نہیں ہوئی اور نہ ہی ہم اس کی حامی بھریں گے۔بیرسٹر گوہر نے دعوی کیا کہ 26 نومبر سے پہلے ان کے اسٹیبلشمنٹ سے اچھے رابطے قائم ہوگئے تھے اور حالات مثبت سمت میں چل پڑے تھے لیکن بانی پی ٹی آئی کی ایک اور کیس میں اچانک گرفتاری کے بعد یہ رابطے ختم ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت بیک ڈور چینل میں کوئی رابطے نہیں ہورہے اور کمیٹی کے ذریعے صرف حکومت کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر کمیٹی مذاکرات میں آگے بڑھتی ہے تو اسے کامیابی تصور کیا جائے گا۔وزیراعظم کے خصوصی مشیر رانا ثنا اللہ کے تین بڑی پارٹیوں کے سربراہان آصف علی زرداری، نوازشریف اور عمران خان کے اکٹھے بیٹھنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما نے ایک آئیڈیل صورتحال کی بات کی تھی جس کا اس وقت سیاسی سوچ میں واضح فرق ہونے کی وجہ سے کوئی امکان نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…