منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

بھارت کا پاکستانی زائرین کو ویزے دینے سے انکار

datetime 5  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی) بھارت میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے عرس کی تیاریاں جاری ہیں، بھارت کی جانب سے 400زائرین کو آنے سے روک دیا گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت نے حضرت خواجہ معین الدین چشتی کے عرس مبارک میں شرکت کے لیے مخصوص کوٹے میں سے صرف 100 پاکستانی زائرین کو اجمیر شریف کے ویزے جاری کیے ہیں۔اس حوالے سے ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ عرس کے لیے500پاکستانی زائرین کا کوٹہ مقرر ہے، جس میں سے صرف 100 پاکستانیوں کو ویزے جاری کیے گئے۔ترجمان کے مطابق 100پاکستانی زائرین اتوار کے دن واہگہ بارڈر کے راستے اجمیر شریف روانہ ہوں گے۔

خواجہ خواجگان، خواجہ بزرگ، خواجہ غریب نواز، سلطان الہند، حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے 813 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات اجمیر شریف میں باتزک و احتشام جاری ہیں۔ مزار مبارک کو دیوان سید زین العابدین نے غسل دیا، یہ تقریبات9 رجب المرجب تک جاری رہیں گی۔برصغیر پاک و ہند میں اسلام کی شمع روشن کرنے میں اولیائے کرام اور بزرگان دین نے لافانی کردار ادا کیا اس سلسلہ میں محافظ لاہور حضرت داتا گنج بخش کے بعد حضرت خواجہ غریب نواز (اجمیر شریف)کا نام گرامی لیا جاتا ہے۔

آپ کے دست حق پر نوے لاکھ کفار نے اسلام قبول کیا، حضرت خواجہ غریب نواز، معین الدین چشتی اجمیری سلسلہ چشتیہ کے ماہ تاباں اور حضرت خواجہ عثمان ہارونی کے محبوب خلیفہ ہیں، حضرت خواجہ غریب نواز نے دہلی مہرولی میں محو حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی اور حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی نے حضرت شیخ العالم، شیخ کبیر، اجودھن کے درویش حضرت بابا فرید الدین گنج شکر کو خلافت عطا کی۔حضرت بابا فرید الدین گنج شکر نے دہلی کے محبوب الہی، حضرت خواجہ نظام الدین اولیا کے سر پر وقار پر خلافت کا تاج پہنایا، یوں سلسلہ چشتیہ کے ان چاروں آفتابوں کی ضیا پوش کرنوں نے ظلمت کدہ ہند میں اسلام کی شمع کو فروزاں کیا۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…