جمعرات‬‮ ، 27 فروری‬‮ 2025 

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: بابر اعظم اور شان مسعود کی جوڑی نے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

datetime 6  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیپ ٹائون(این این آئی)جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بیٹر بابر اعظم اور شان مسعود کی جوڑی نے شراکت کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری میچ کیپ ٹاؤن میں جاری ہے۔جہاں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں میزبان ٹیم کے 615 رنز کے جواب میں 194 رنز بناکر فالو آن کا شکار ہوئی۔تاہم دوسری اننگز میں پاکستانی بیٹنگ لائن سنبھل گئی۔کپتان شان مسعود اور بابر اعظم نے پہلی وکٹ پر 205 رنز کی شراکت بناکر کم بیک کی اچھی کوشش کی ہے۔تیسرے دن کھیل کے اختتام پر شان مسعود 102 اور خرم شہزاد 8رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں اور ٹیم کا مجموعی اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 213 رنز ہے۔ بابر اعظم 81 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جنوبی افریقا کو اب بھی 208 رنز کی برتری حاصل ہے۔

پہلی اننگز میں فالو آن کا شکار ہونے والی پاکستان ٹیم کے بیٹر شان مسعود اور بابر اعظم نے ٹیسٹ میچ میں شراکت کا نیا ریکارڈ بنا دیا ہے۔ جنوبی افریقا کے خلاف دوسری اننگز میں 205 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں فالو آن کا شکار ہونے والی ٹیم کی جانب سے دوسری اننگز سب سے بڑی اوپننگ شراکت ہے۔اس کے علاوہ شان اور بابر کی اوپننگ پارٹنر شپ ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقا میں پاکستان کی جانب سے سب سے بڑی اوپننگ شراکت ہے۔اس سے قبل 1998 میں سعید انور اور عامر سہیل نے جنوبی افریقاکے خلاف اس کے ہی میدان میں 101 رنز کی اوپننگ شراکت بنائی تھی۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا کو پاکستان کے خلاف سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے اور میزبان ٹیم ا?ئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کرچکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…