منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

پانڈیا کے بعد ایک اور بھارتی کرکٹر کی طلاق کی خبریں گردش کرنے لگیں

datetime 5  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے کرکٹر یوزویندر چہل اور ان کی اہلیہ دھناشری ورما کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ یوزویندر چہل اور دھناشری ورما نے 2020 میں شادی کی تھی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوزویندر چہل اور دھناشری نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا اور ساتھ ہی کرکٹر نے دھنا شری کی تصاویر بھی ڈیلیٹ کردیں۔ان کی اہلیہ دھنا شری ورما نے بھی کرکٹر کو ان فالو کیا ہے لیکن یوزویندر چہل کی تصاویر نہیں ہٹائیں۔ایک دوسرے کو ان فالو کرنے کے بعد دونوں کی علیحدگی کی خبریں گرم ہیں تاہم دونوں کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

اْدھر ٹائمز آف انڈیا نے کرکٹر چہل اور دھناشری کے قریبی ذرائع سے دونوں کی علیحدگی کی تصدیق کا دعویٰ کیا اور بتایاکہ طلاق کی خبریں درست ہیں لیکن اس کی ابھی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں، جوڑے نے الگ ہونے اور زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر کے اثاثوں کی مالیت 45 کروڑ بھارتی روپے ہے اور انہیں انڈین پریمیئر لیگ کے 2025 ایڈیشن کیلئے پنجاب کنگز نے 18 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں بھارتی ٹیم کے کرکٹر ہاردک پانڈیا اورسربیئن اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ کے درمیان بھی علیحدگی ہوئی تھی۔واضح رہے کہ بھارت کے ٹی ٹوئنٹی 2024 کے فاتح اسکواڈ میں ہاردک پانڈیا اور یوزویندر چہل بھی شامل تھے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…