کراچی(این این آئی)لوکل موبائل فون مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن نے موبائل مہنگے فروخت ہونے کو مفروضہ قرار دے دیا۔ سینئر وائس چیئرمین نے بتایا موبائل فون 30 فیصد سستے ہوگئے ہیں، حکومت نے سیلز ٹیکس عائد کیا جس سے قیمتوں میں معمولی اضافہ کرنا پڑا، برآمدات شروع کردیں تو پاکستان میں مزید سستے فون بن سکیں گے۔موبائل فون مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین مظفر پراچہ نے بتایاکہ موبائل فون مہنگے ہونے کو مفروضہ قرار دیتے ہوئے دعوی کیا کہ موبائل فون کی قیمتوں میں 30 فیصد کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ امپورٹ بند ہونے پر موبائل فون مہنگے ہوئے تھے، امپورٹس بحال ہونے پر قیمتیں واپس کم ہوگئیں، رواں مالی سال 2.5 کروڑ موبائل فون پاکستان میں مینو فیکچر ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے موبائل فونز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا، سیلز ٹیکس عائد ہونے کی وجہ سے کمپنیاں نقصان اٹھارہی ہیں، سیلز ٹیکس عائد ہونے سے قیمتوں میں معمولی اضافہ کرنا پڑا، پاکستان موبائل فون ایکسپورٹ کرنا شروع کردے تو فونز مزید سستے ہوں گے۔سینئر وائس چیئرمین نے مزید کہا کہ تین چار سال میں 10 سے 15 ارب ڈالر کے موبائل ایکسپورٹ کرسکتے ہیں، حکومت موبائل فون انڈسٹری کو ایکسپورٹس سے متعلق سپورٹ کرے، موبائل فون ایکسپورٹ ہوئے تو ملک کی اکانومی کو بہت فائدہ ہوگا۔