سرکاری ملازمین کی بھی شامت آ گئی، سنگین الزامات پر ہزاروں سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

16  جنوری‬‮  2021

کراچی (این این آئی) سندھ حکومت کی رپورٹ میں 4 ہزار سے زائد سرکاری افسران و ملازمین سنگین الزامات میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔سندھ حکومت نے سنگین الزامات کا سامنا کرنیوالے افسران اور ملازمین کیخلاف کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے 43 محکموں کے

سیکریٹریز کو ڈیڑھ ماہ کے اندر کارروائی مکمل کرنے کی بھی ہدایت کردی۔4 ہزار سے زائد ملازمین کرپشن، اختیارات اور عہدے کے ناجائز استعمال سمیت دیگر الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔ چیف سیکریٹری سندھ نے ملازمین کیخلاف رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرادی ہے۔نیب، اینٹی کرپشن، ایف آئی اے اور محکمہ جاتی انکوائریز کا سامنا کرنے والے ملازمین کے نام رپورٹ میں شامل ہیں۔دوسری جانب رائے ونڈ سفاری زو پارک سے نا معلوم چور چار کالے ہرن چوری کر کے لے گئے، تھانہ رائے ونڈ نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش کے لئے کارروائی شروع کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ رات گئے نا معلوم چور سفاری زو پارک سے شاخ مادہ چار کالے ہرن چوری کر کے لے گئے۔ اس چوری کا علم صبح کے وقت ہوا جس کے بعد انتظامیہ نے تھانہ سٹی رائے ونڈ میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چوری کی واردات کا سراغ لگانے کے لئے ڈیوٹی پر موجود عملے کو شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق کیمروں میں چوری کی واردات کی فوٹیج نہیں آسکی۔ ذرائع کے مطابق سفاری پارک کے عملے کی ملی بھگت کے بغیر جانور چوری نہیں ہو سکتے اس لئے ملازمین کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…