جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

اورنج لائن اسٹیشن کے عملے نے ہاتھ سینکنے کیلئے جلائی گئی آگ سے دھواں اٹھنے پر پانچ مزدوروں کی پھینٹی لگا دی، مزدوروں کو مرغا بنا کر ڈنڈے برسانے کا انسانیت سوز واقعہ

datetime 15  جنوری‬‮  2021 |

لاہور (این این آئی) اورنج لائن اسٹیشن کے عملے نے ہاتھ سینکنے کے لئے جلائی گئی آگ سے دھواں اٹھنے پر پانچ مزدوروں کو بدترین تشدد کانشانہ بنا ڈالا ، مزدوروں کو مرغا بنا کر ڈنڈے برسائے گئے جس سے ایک مزدور کی حالت غیر ہوگئی ، سی سی پی او لاہور غلا م محمود ڈوگر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ۔

بتایاگیا ہے کہ اورنج لائن اعوان ٹائون اسٹیشن کے عملے نے ہاتھ سینکنے کے لئے جلائی گئی آگ سے دھواں اٹھنے پر پانچ مزدوروں کو بدترین تشدد کانشانہ بنا ڈالا ۔ عملے نے مزدروں کو مرغا بنا کر ڈنڈے بھی برسائے جس سے ایک مزدور کی حالت غیر ہوگئی جس کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اورمزدوروں کو عملے سے بازیاب کرواکے عملہ کے قبضے سے ڈنڈے برآمد کرکے 06ملازمین کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیاجس میں ایک خاتو ن بھی شامل ہے ۔تشدد کرنے والوں میں فرمان، تنزیل، جاوید، عامر اور وقاص شامل ہیں۔ایس پی اقبال ٹائون کا کہنا ہے کہ ملازمین کے خلاف مقدمہ درج سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مزدوروں نے اپنے بیان میں کہاکہ سردی سے بچنے کیلئے آگ جلائی، دھوں اٹھنے سے اورنج لائن اہلکاروں نے تشدد کیا۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے مزدوروں پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ۔ سی سی پی او کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے مزدوروں کو انصاف دلایا جائے گا،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیںدینگے ،رٹ آف دی اسٹیٹ کو ہر صورت قائم رکھا جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے عملے کی جانب سے مزدوروں

سے  افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ان افراد کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ دریں اثنا پولیس نے تشدد کرنے والے 5 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…