دھرنے دینے کا اعلان کر دیا گیا

14  جنوری‬‮  2021

کراچی (این این آئی)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے جمعہ سے شہر بھر میں دھرنے دینے کا اعلان کیا ہے۔ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کراچی دشمنی کا ثبوت دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کے لوگ چائنہ

کٹنگ میں ملوث رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کراچی کو صوبے کا حصہ ہی نہیں سمجھتی، نہ ملازمتیں دی جا رہی ہیں اور نہ ادارے ٹھیک کئے جارہے ہیں۔امیر جماعت اسلامی کراچی نے مطالبہ کیا کہ کراچی کی آبادی تین کروڑ ہے اسے درست گنا جائے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کراچی کے لئے گیارہ سو ارب پیکج کا اعلان کیا جس کے کراچی کے شہریوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوا جبکہ جماعت اسلامی نے اس شہر کی تعمیر و ترقی میں کرادر ادا کیا، کورونا وائرس کے دنوں میں عوام کا ساتھ دیا۔حافظ نعیم الرحمن نے واضح کیا کہ جمعہ سے تحریک حقوق کراچی کے تحت احتجاج کا آغاز کیا جارہا ہے، پہلا دھرنا نرسری اسٹاپ پر ہوگا، 16 جنوری کو فائیو اسٹار چورنگی، 17 جنوری کو الہ دین پارک، 30 جنوری کو کریم آباد جبکہ 28 جنوری کو شہر کے 50 کے قریب مقامات پر دھرنے دئیے جائیں گے۔دوسری جانب جے یو آئی نے اسرائیل نامنظور ملین مارچ کی تیاریاں تیز کردیں،اس حوالے سے صوبائی جنرل سیکرٹری مولاناراشد محمود سومرونے بدھ کوضلع غربی کراچی کا تنظیمی دورہ کیا،جامعہ اسلامیہ رحمانیہ اورنگی ٹاؤن میں ورکرز کنونشن اورجامعہ منبع العلوم منگھوپیر میں طلباء کنونشن سے خطاب کیا،ضلع میں واقع بڑے دینی جامعات دارالعلوم صفہ، جامعہ ندوۃ العلم جامعہ حقانیہ بلدیہ ٹاؤن، جامعہ

احیاء العلوم سعیدآباد، جامعہ فاروقیہ فیز2 کادورہ کیا،مہتممین مدارس،اساتذہ اور منتظمین سے ملاقاتیں کیں،انہیں اسرائیل نامنظور ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دی جسے علمائے کرام نے قبول کیا،باوانی حب چوکی میں مرکزی نائب امیرمولاناعبدالقادر قاسمی سے بھی خصوصی ملاقات کی،ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا فخرالدین

رازی نے صوبائی قائد کو خوش آمدید کہا اور ضلع غربی کی تیاریوں سے آگاہ کیا،جس پرصوبائی قائدین نے اطمینان کا اظہارکیا، ان مواقع پرسینیٹرمولانا راحت حسین، مولانا عبد الکریم عابد، مولانا فخرالدین رازی،مولانا شیریں محمد،مولانا نصیر الدین سواتی، مولانا امین اللہ،مولانا سمیع الحق سواتی،ڈاکٹرعطاء الرحمن خان،مفتی فیض

الحق،حافظ محمد نعیم،نیک امان اللہ مسعود،مفتی محمدخالد،مولانا بلال، حبیب خاطر،مولانا عبداللہ بلوچ، شریف گبول،قاری سعید مہمند،ثناء اللہ شینواری،عبدالواحد خان،اظہرشاہ سمیت ضلعی وپی ایس کے تمام عہدیداران موجودتھے،مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ21 جنوری کا اسرائیل نامنظور ملین مارچ اسرائیل نوازحکمرانوں

کی سیاسی موت ثابت ہو گا،21 جنوری کو کراچی کی شاہرائیں، فضائیں اور ہوائیں اس بات کی گواہ بن جائیں گی کہ چور دروازے سے آنے والے یہودی ایجنٹ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں اور جلد مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں وہ حقیقی تبدیلی آئے گی جس سے ملک میں خوشحالی وترقی آئے گی،حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ان کے اقتدار کی موت نوشتہ دیوار ہے، اسرائیل تسلیم کرنے کی مذموم مہم کٹھ پتلی حکمرانوں کی منظم منصوبہ بندی کا حصہ ہے جسے اسلامیان پاکستان ناکام بنادیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…