مولانا فضل الرحمان نے عورت کی حکمرانی کیخلاف فتویٰ دیا تھا آج ایک عورت کیساتھ مل کر ’’جہاد‘‘کر رہے ہیں ، کیا پی ڈی ایم تحریک کا حصہ نہ بننا گناہ کبیرہ ہے؟اندرون خانہ دراصل کیا چل رہا ہے؟ حیران کن انکشافات

5  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں تحریک انصاف کے سینئررہنما ندیم افضل چن نے مولانا فضل الرحمان کے جہاد شرعی کے فتوی پر کہا ہے کہ اس ملک میں بڑے بڑے مولویوں نے عورت کی حکمرانی کیخلاف بھی بڑے فتوے دیے ہیں ، آج وہی ایک عورت لیڈر

کیساتھ کھڑے ہو کر جلسے بھی کر رہے ہیں ،ایسے فتویٰ کی کوئی حقیقت نہیں ہوتی ۔ ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ سیاست کو مذہبی لبادہ پہنانے کی کوشش بھی گناہ کبیرہ ہے ، اور پھر مذہب کی آڑ میں آپ لوگوں کو اکسائیں ، سٹوْڈنٹ کو اکسائیں ، یا پھر کسی فرقہ واریت کی طرف جائیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ جہاد دراصل ریاست کا کام ہے ، یہ کسی ایک بندے یا پھر سیاسی جماعت کا کام نہیں ہے ، آپ نے کرنا ہے تو پھر اسے پولیٹکل جدو جہد کا نام دیں ، آپ سیاست کریں ، نعرے لگائیں لیکن کسی آئین اور دائرے کے اندر رہ کر یہ سب کریں ۔ ان مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی فریسٹیشن اس لیول پر پہنچ گئی ہے مجھے نہیں یقین تھا کہ وہ اس حد تک جائیں گے انہوںنے بہاولپور جلسے میں اور بھی قابل اعتراض باتیں کی ہیں ، ذاتیات پر حملے کیے، میرے خیال میں سیاست کو سیاست کی حد تک رہنے دیں اور آپ اپنے نظریات کا پرچار ضرور کریں ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…