عرب ممالک بار بار پاکستان کو تھپڑ مار رہے ہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کرو، حیران کن انکشاف

  جمعہ‬‮ 25 دسمبر‬‮ 2020  |  10:32

کراچی(این این آئی)اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب اور وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ پاکستان سے تنخواہ لینے والوں کو بعد میں بیرون ملک میں عہدے نہیں ملنے چاہیے، ان کو وطن واپس بلائیں،ان کو ریٹائرمنٹ پر اربوں روپے ملتے ہیں،

امریکا 5 سال پہلے ایٹمی ہتھیار وں پر چیخ رہا تھا لیکن آج خاموش ہے، جو کچھ ان کو حاصل کرنا تھا وہ کیا،امریکا نے جب پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں پر دھمکی دی تھی تو خلیج کے ایک ملک نے ان کو رکھنے کی پیشکش کی تھی۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے جزائر کے قریب مچھلی پکڑنے کی سہولت ہوتی ہے لیکن جزائر کے پلاٹ الاٹ کردیئے گئے ہیں، کراچی سب کا ہے لیکن کراچی بنیادی طور پر ماہی گیروں کا ہے بعد میں کراچی اس کو ترقی دینے والوں کا ہے، پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے خود جزائر کی وفاقی حکومت کو اجازت دی ہے، لیڈران نے اتنی کمائی کی ہے اور لیڈران کمائی بچانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک چائنا کی مرضی سے آیا ہے، پی پی، نواز لیگ اور عمران خان کی حکومتوں نے سیپیک پر کام نہیں کیا،تمام صنعت اور کام پاکستان کو کرنا چاہیے، پاکستان کے پاس امریکا یا چائنا کا نہیں صرف ویسٹ بلاک ہے، عرب ممالک بار بار پاکستان کو تھپڑ مار رہے ہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کرو۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے دھرنوں سے بڑی پریشانی ہے، فی الحال عمران خان کی حکومت چل رہی ہے، میرا خیال یہ ہے کہ اندرا گاندھی جب سنجے کو آگے کررہی تھی ، تو جو بھی اندرا گاندھی کے پاس جاتا تھا تو ان کو کہتا سنجے سے بات کرلو۔



موضوعات:

زیرو پوائنٹ

بیوپار

شکاگو کینڈی کا راز بہت دنوں بعد کھلا اور ہم یہ راز جان کر حیران رہ گئے‘ وہ روز بیسیوں مرتبہ کینڈی کا ذکر کرتا تھا‘ ایک ہاتھ سینے پر رکھتا تھا‘ سر تھوڑا ساآگے جھکاتا تھا اورمنہ ہی منہ کچھ بدبدا کر کہتا تھا ’’ میں شکاگو کینڈی کا شکریہ ادا کر رہا ہوں‘ وہ نہ ہوتی تومجھے آج ....مزید پڑھئے‎

شکاگو کینڈی کا راز بہت دنوں بعد کھلا اور ہم یہ راز جان کر حیران رہ گئے‘ وہ روز بیسیوں مرتبہ کینڈی کا ذکر کرتا تھا‘ ایک ہاتھ سینے پر رکھتا تھا‘ سر تھوڑا ساآگے جھکاتا تھا اورمنہ ہی منہ کچھ بدبدا کر کہتا تھا ’’ میں شکاگو کینڈی کا شکریہ ادا کر رہا ہوں‘ وہ نہ ہوتی تومجھے آج ....مزید پڑھئے‎