کورونا کی بڑھتی ہوئی وباء، پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کرنے کا عندیہ

5  دسمبر‬‮  2020

پشاور(این این آئی)پبلک ٹرانسپورٹ میں کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ورنہ حکومت پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے پر مجبور ہو جائے گی اس ضمن میں سیکریٹری محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ خیبرپختونخوا نے ایک اعلامیہ چیئر مین اور سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کے نام جاری کر دیا ہے اعلامیہ میں حکام بالا نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے

کہا ہے کہ بھاری جرمانوں کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ میں کرونا ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد نہیں کیا جاتا جو کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن رہا ہے اعلامیہ کے مطابق پانچ دسمبر 2020 سے پہلی دفعہ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اڈا سیل کیا جائے گا جبکہ دوسری بار پر لائسنس منسوخ کیا جائے گا اسی طرح پانچ دسمبر سے پہلی بار کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گاڑی کو تحویل میں لیا جائے گا اور دوسری بار خلاف ورزی پر روٹ پرمٹ منسوخ کیا جائے گا اور اس کے ساتھ کسی بھی مسافر کو بغیر ماسک کے پبلک ٹرانسپورٹ میں بیٹھنے یا سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈویژنل ہیڈکوارٹرز سمیت تمام بازاروں میں رش والی پبلک ٹرانسپورٹ پر زیادہ توجہ دی جائے گی جبکہ چیئر مین اور سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز چوبیس گھنٹے بسوں اور اڈووں میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کرنے کی پابند ہونگی اور تمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کریں گی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز ضلعی انتظامیہ، پولیس، ٹی ایم ایز سمیت تمام سٹیک ہولڈرز فوری طور پر پبلک ٹرانسپورٹ میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اسی طرح چیئرمین ا ور سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز ٹرانسپورٹرز کو اعتماد میں لیکر کرونا ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…