اسرائیل کا سعودی عرب کے بعد پاکستان پر دبائو  کی خبروں کا دی اینڈ ہو گیا وزیراعظم کے بیانات واضح اور دوٹوک ، پاکستان نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا 

24  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے ایک بارپھر واضح کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کیے جانے کا کوئی امکان نہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہاگیاکہ اسرائیل کو تسلیم کیے جانے کے حوالے سے بے بنیاد افواہوں کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے بیانات اس حوالے سے بالکل واضح ہیں،وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا کہ جب تک مسئلہ فلسطین کا فلسطینی عوام کے لیے قابل قبول حل نہیں نکل آتا پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کر سکتا۔ترجمان دفتر خارجہ  نے کہاکہ پاکستان واضح طور پر فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ  حق استصواب رایے کی حمایت کرتا ہے۔زاہد حفیظ چوہدری  نے کہاکہ ایک منصفانہ اور دیرپا امن کے لیے اقوام متحدہ, او آئی سی قراردادوں کے مطابق فلسطین کادو ریاستی حل ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایسا حل جو 1967 کی سرحدوں سے پہلے کا ہو اور جس میں القدس الشریف فلسطین کا دارلحکومت ہو۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…