پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

’’ اس حکومت سے اچھی تو پچھلی حکومت تھی جسے عمران خان چور کہتے تھے‘‘ یہاں راتوں رات پٹرول مہنگا کر کے اربوں کی کرپشن کی جا رہی ہے،بجٹ منظور ہونے کے بعد عمران خان کا اصل امتحان شروع، حامد میر کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 29  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)میں نے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے کی طرف دیکھا تو اُس نے اثبات میں سر ہلاتے ہوئے کہا کہ ہمارا نواز شریف اور شہباز شریف سے کوئی براہ ِراست رابطہ نہیں، ہم نے یہاں اپنے کچھ بڑوں سے بات کی تو انہوں نے کہا نواز شریف کسی ایسے عمل کی حمایت نہیں کریں گے

جس سے سسٹم کو خطرہ ہو لہٰذا بجٹ منظور ہونے دیں بعد میں کچھ کریں گے۔سینئر کالم نگار حامد میر اپنے کالم ’’وہ چور ہی اچھے تھے‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔۔میں نے پوچھا آپ مجھ سے کیا چاہتے ہیں؟ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ ہم کچھ ارکان قومی اسمبلی یہ سوچ رہے ہیں کہ راجہ ریاض اور خواجہ شیراز کی طرح حکومت پر کرپشن کے الزامات لگانے کے بجائے اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیں کیونکہ اگر ہم تحریک انصاف میں بیٹھے رہے تو آئندہ کبھی سیاست نہیں کر سکیں گے۔میں نے پوچھا کیا کہہ کر استعفیٰ دیں گے؟ جواب آیا ہمارے ساتھ جنوبی پنجاب صوبے کا وعدہ کیا گیا وہ وعدہ پورا نہ ہوا ہمیں کہا گیا 90دن میں کرپشن ختم کریں گے، یہاں راتوں رات پٹرول مہنگا کر کے اربوں کی کرپشن کی جا رہی ہے، ہم کہیں گے آپ ڈاکو ہیں آپ سے اچھے تو وہ چور تھے جن پر کوئی چوری ثابت نہیں لیکن آپ کی ڈکیتی تو سب کو نظر آ رہی ہے۔ آپ سے مشورہ چاہئے کہ استعفیٰ دیں یا نہ دیں؟میں مسکرایا اور عرض کیا کہ فیصلہ آپ نے کرنا ہے، میں نے نہیں۔ میں صحافی ہوں جب فیصلہ ہو جائے تو مجھے بتا دیجئے گا، میں آپ کی آواز عوام تک پہنچا دوں گا کہ آپ کے خیال میں اس حکومت سے اچھی تو پچھلی حکومت تھی جسے عمران خان چور کہتے تھے۔ کالم کا دامن تنگ ہے۔ بات یہیں ختم کرتا ہوں۔ بجٹ منظور ہونے کے بعد عمران خان کا اصل امتحان شروع ہو گا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…