پاکستان سٹیل ملز کی تباہی کا ذمہ دار کون؟کن حکمرانوں کے ذاتی دوست لے ڈوبے ؟ کس کس نے ہاتھ کتنا مال بنایا ؟ معروف صحافی تمام تفصیلات سامنے لے آئے

5  جون‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تمام سیاسی حکومتوں نے پاکستان کےہر ایک ادارے کو اپنی خواہشات کے مطابق تباہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار و صحافی رئوف کلاسرا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 2006 میں پاکستان سٹیل ملز کی نجکار ی پر پاکستان سپریم کورٹ نے مداخلت کرتے ہوئے اس بیچنے سے روکا تھا ، سابق صدر پاکستان پرویز مشرف پاکستان اسٹیل ملز میں 9ارب روپے کا منافع چھوڑ کر گئے۔

اس کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کا دور آیا اور دھڑا دھڑ بھرتیاں کی گئیں، اس دور میں کرپشن کے بڑے بڑے کیسز بھی سامنے آئے جس کی تحقیقات پر ایف آئی اے کے 2 افسران کو اس وقت کے وزیرداخلہ رحمان ملک نے تبدیل کردیا تھا جس کی وجہ سے تمام کیسز کی انکوائری رک گئی تھی ۔ پی پی پی دور حکومت میں پاکستان سٹیل ملز 104 کھرب کے نقصان میں تک پہنچ گئی تھی ۔ پی پی پی کے بعد ن لیگ کا دورحکومت آیا ،اسحاق ڈار نے اسٹیل ملز کو بند کر دیا ہر بجٹ میں سٹیل کو پیروں پر کھڑا کرنے بجائے تمام ملازمین کی تنخواہوں میں فنڈز مختص کر دیئے جاتے ، اپنی اسٹیل ملز ہونے کی وجہ سے ملکی ادارے کو تباہی کے دہانے پہنچانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی گئی ۔ اب وزیراعظم عمران خان کا دور حکومت چل رہا اور اسٹیل ملز کی بحالی کی کوئی کوشش نظر نہیں آئے ، تحریک انصاف تنقید کی زد میں سب سے زیادہ اس لیے کیونکہ انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا تھا کہ وہ حکومت میں آئیں گے تو سب سے پہلے اداروں کو مضبوط کیا جائے لیکن اب تو اسد عمر نے ادارے کے تمام ملازمین کو فارغ کرنے کا ہی اعلان کر دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیل ملز کی بحالی کیلئے حکومت نے ابھی تک کوئی کوشش نہیں کی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسد عمر اگر کچھ نہیں کر سکتے تو وہ صرف اپنا وعدہ ہی پورا کر دیں کہ جو انہوں نے اسٹیل ملز ورکرز سے کیا تھا کہ کہ کچھ بھی ہو جائے وہ ان کیساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…