جج ویڈیو کیس کا مرکزی ملزم میاں طارق کیلئے عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا  

5  جون‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جج ویڈیو کیس میں گرفتاری کے بعد 8 ماہ سے اڈیالہ جیل میں قید مرکزی ملزم میاں طارق کو ضمانت پر رہا کرنے کی روبکار جاری کر دی ہے، ملزم کی جانب سے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے داخل کرانے پر رہائی کا پروانہ جاری کیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو غیر اخلاقی ویڈیو کی بنیاد پر بلیک میلنگ کے الزام میں گرفتار مرکزی ملزم میاں طارق کو

ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔ملزم کی جانب سے ضمانتی مچلکے داخل کرانے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجا جواد عباس حسن نے ضمانت پر رہائی کی روبکار جاری کر دی۔سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے نام جاری روبکار میں کہا گیا کہ اگر ملزم جج ویڈیو کیس کے علاوہ کسی اور مقدمہ میں گرفتار نہیں تو اسے رہا کر دیا جائے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے میاں طارق کی 2جون کو ضمانت منظور کی تھی۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…