آن لائن کلاسز یا پورے ملک میں شروع کی جائیں یا بند کی جائیں، طلبا سڑکوں پر نکل آئے،شدید نعرے بازی

3  جون‬‮  2020

اسلام آباد(این این آئی)یونیورسٹی طلبا ء نے ہائی ایجوکیشن کمیشن کے سامنے مظاہرہ کیا ، طلباء ایچ ای سی کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے تھے اور مطالبہ کیاکہ آن لائن کلاسز یا پورے ملک میں شروع کی جائیں یا بند کی جائیں۔  مظاہرے کے دور ان طلباء نے کہاکہ چار شہروں میں آن لائن کلاسز شروع کرنا باقی باقی طلبا کے ساتھ زیادتی ہے، کورونا کے باعث جو سمسٹر ضائع ہوگیا

اس میں پوروموٹ کیا جائے۔ طلباء نے کہاکہ امتحانات لئے جائیں یا پروموٹ کیا جائے،اگر پروموٹ نہیں کیا جاتا تو فیس معاف کی جائے، دیہاتوں میں انٹرنیٹ سروسز نہیں ہیں وہ آن لائن کلاسز کیسے لے سکتے ہیں۔ طلباء کے مظاہرے کے دور ان ایچ ای سی کے سامنے خار دار تاریں لگا کر راستہ سیل کر دیا گیااور پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی ۔ طلباء نے کہاکہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے یہاں سے نہیں جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…