پیر‬‮ ، 08 دسمبر‬‮ 2025 

طیارہ حادثہ، فرانسیسی ماہرین کی جائے حادثہ پر منفرد انداز میں تحقیق

datetime 27  مئی‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی) پی آئی اے طیارے کے حادثے کی تحقیقات کے لیے پاکستان پہنچنے والی ائربس کی ٹیم کا قیام 5 روز تک بڑھادیا گیا۔ پی آئی اے طیارے کے حادثے کی تحقیقات کے لیے گزشتہ روز پاکستان پہنچنے والی معروف طیارہ ساز کمپنی ایئربس کے ماہرین پر مشتمل 11 رکنی فرانسیسی ماہرین کی ٹیم نے جائے حادثہ پر منفرد انداز میں تحقیق کی۔

ایئربس کے ماہرین نے فرانس سے کراچی پہنچنے پر طیارے کو رن وے پر لینڈ کرنے کے بجائے فنل ایریا کے چکر لگائے اور لینڈنگ اپروچ کے بعد فضاں میں 2 مرتبہ گو راؤنڈ کا عمل دہرایا۔گورانڈ یعنی جہاز کو لینڈ کرنے کے بجائے چکر لگانے کے عمل کا مقصد تباہ ہونے والے طیارے کے گرنے سے پہلے فرضی عمل کو دہرانا تھا۔ ایئربس طیارے نے اس عمل کے دوران 13 منٹ کے اندر گو رانڈ کو مکمل کیا۔غیرملکی تحقیقاتی ٹیم نے بدھ کی صبح دوبارہ جائے حادثہ کا دورہ کیا اور تحقیقاتی ٹیم کئی گھنٹوں کی تحقیق کے بعد جائے حادثہ سے روانہ ہوگئی۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئربس کا پاکستان میں موجود قیام 5 روزتک بڑھادیاگیا ہے۔ وائس ریکارڈر کے حصول میں ناکامی کی وجہ سے ایئربس کی ٹیم نے پاکستان میں قیام کو 5 روز تک بڑھایا ہے۔واضح رہے کہ 22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے والا طیارہ پی کے 8303 کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اترنے سے کچھ منٹ قبل ہی تکنیکی خرابی کے باعث قریبی آبادی میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ طیارے میں میں 99 افراد سوار تھے، جن میں سے 97 افراد جاں بحق جب کہ دو افراد معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات


میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…