خاطر خواہ نتائج حاصل کرنے ہی تو لاک ڈاؤن 8 ہفتے برقرار رکھیں، چینی وفد نے کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے لاک ڈاؤن بڑھانے کی تجویز دیدی

8  اپریل‬‮  2020

کراچی(نیوز ڈیسک) وزیراعلی سندھ سے چین کے میڈیکل سیکٹر کے 9رکنی اعلی سطحی وفد نے بدھ کووزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ملاقات کی،جس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہو سمیت دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر مراد علی شاہ نے کہا کہ چین نے کورونا وائرس پر قابو پایا،

جانی نقصان پر افسوس ہے، ہمیں کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے آپ کی رہنمائی کی ضرورت ہے، ہم اپنی ٹیسٹنگ کیپسٹی بڑھا رہے ہیں، ہمیں آپ سے ریپڈ ٹیسٹنگ مشینری اور کٹس چاہئیں، ہمارے بہت ہی محدود وسائل ہیں، ہم 2040 ٹیسٹ یومیہ کر سکتے ہیں۔چینی وفد نے کہا کہ چین کی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ ہر قسم کی مدد کرنا چاہتی ہے۔ وفد نے مشورہ دیا کہ لوگوں کو کہیں کہ گھروں کی کھڑکیاں کھول کر قدرتی ہوا لیں۔ وزیراعلی سندھ نے کہا بغیر علامت کے بھی کورونا وائرس کے مریض ظاہر ہوئے ہیں، جس پر چینی میڈیکل ٹیم نے کہاکہ ایسے مریضوں کا بھی آئیسولیشن میں رہنا ضروری ہے، راشن کی تقسیم میں بھی ہجوم نہیں ہونا چاہئے، نظم وضبط کا مظاہرہ کرنا ہے۔چینی وفد نے مشورہ دیا کہ اگر کرونا وائرس کے خلاف بہتر نتائج حاصل کرنے ہیں تو لاک ڈاؤن کا دورانیہ بڑھایا جائے۔وفد کے اراکین نے کہا کہ کچھ علاقوں میں لاک ڈاؤن آٹھ ہفتے تک رکھنے سے خاطر خواہ نتائج ملیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…