پاکستان میں حالات خرابی کا شکار ، کرونا سے ملک میں بہت بڑا طوفان آنے والا ہے ، مستقبل کا خوفناک نقشہ کھینچ دیا گیا

7  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ٹاسک فورس ڈاکٹر عطاالرحمن نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے حالات بہت زیادہ خراب ہیں ، ایک بہت بڑا طوفان آرہا ہے ، ہمیں زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرنا ہونگے ۔نجی ٹی وی پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرنا ایک چیلنج ہے ،

ہمارے پاس وینٹی لیٹرز بھی نہیں ۔ لاک ڈائون کے باوجود عوام اسے سنجید ہ نہیں لے رہے ، میرا خیال ہے اگلے دو چار ہفتے میں کرونا وائرس بڑی تیزی سے بڑھے گا ، اس کے عبد کوئی صورتحال واضح ہو گی ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ میں نے کہا کہ اسکی وزیراعلی سندھ نے بھی نشاندہی کی ۔ این ڈی ایم اے کے چیئرمین کو چاہیے کہ فلاحی اداروں میں ٹیسٹنگ مشنیں لگوائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کئے جا سکیں ۔ صوبوں کو روزانہ ایک لاکھ کے قریب ٹیسٹ کرنا ہونگے پھر اصل تعداد کا پتہ چلے گا ۔ کرونا ویکسین کو بھول جائیں یہ جلد نہیں بنے گی ۔ پاکستان میں جو وائرس ہے وہ چین سے مختلف ہے ۔ حکومت سلیکٹڈ علاقوں میں لاک ڈائون کرنا چاہیے ۔ یہ وائرس گرمی کے موسم میں ختم نہیں ہو گا ، باتیں بے بنیاد ہیں کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا ۔ یہ روشنی کی کرن ہے کہ ہمارے ہاں اموات کم ہو رہی ہیں ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…