اسلام آباد میں ہنگامی اقدامات کےباوجود شہزاد ٹاؤن سے ایک اور کرونا کیس سامنے آگیا،پورا علاقہ سیل

26  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد ( اآن لائن ) اسلام آباد میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات جاری ہیں، شہزاد ٹاؤن سے ایک اور کیس سامنے آنے پر علاقہ سیل کر دیا گیا، آنے اور جانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، اسلام آباد میں لاہور تبلیغی جماعت سے آئے ایک اور شخص میں کرونا کی تصدیق ہوگئی۔ ڈی سی اسلام آباد نے کہا ہے کہ تبلیغی جماعت کے 16 افراد میں کرونا کی تصدیق ہو چکی ہے، متاثرہ شخص کا تعلق شہزاد ٹاؤن سے ہے، علاقہ سیل کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے نواحی علاقے بارہ کہو کو مکمل سیل کر دیا۔ پولیس اور فوج کے جوان تعینات کر کے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، بارہ کہو میں مکینوں کی مکمل سکریننگ کی جا ئے گی۔راولپنڈی اسلام آباد میں بین الاضلاعی اور بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بھی مکمل طور پر معطل ہے، جڑواں شہروں میں میٹروبس سروس صبح ساڑھے 8 سے ساڑھے 10 اور شام ساڑھے 3 سے ساڑھے 5 بجے تک آپریشنل رہے گی، مسافروں کو ایک سیٹ چھوڑ کر بیٹھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…