لاہورہائیکورٹ کا تمام ٹی وی چینلز پر  کونسا پبلک سروس میسجز چلانے کا حکم  جاری کر دیا

6  مارچ‬‮  2020

لاہور( این این آئی )لاہور ہائیکورٹ نے جوڈیشل واٹر کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد کیس کی سماعت کرتے ہوئے پانی کو محفوظ بنانے کیلئے تمام ٹی وی چینلز پر پبلک سروس میسجز چلانے کا حکم دیتے ہوئے جوڈیشل واٹر کمیشن سے منسلک افسروں کے تبادلوں سے روکتے ہوئے تبدیل کئے گئے افسروں کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دیدیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق کی

درخواست پر سماعت کی۔جوڈیشل واٹر کمیشن کی طرف سے سید کمال حیدر ایڈووکیٹ نے رپورٹ پیش کی۔ فاضل عدالت نے کہا کہ جوڈیشل واٹر کمیشن نے لاکھوں گیلن پانی ضائع ہونے سے بچایا ہے،جوڈیشل واٹر کمیشن نے بہترین کام کیا ہے۔ سید کمال حیدر ایڈووکیٹ نے کہا کہ واٹر کمیشن کے ساتھ منسلک عملے اور افسروں کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ کس نے تبادلے کر دیئے ہیں، چیف سیکرٹری پنجاب نے واٹر کمیشن سے منسلک عملے کو تبدیل نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔ فاضل عدالت کو بتایا گیا کہ ڈائریکٹر ایڈمن پیر قریسی نے تبادلے کئے۔ فاضل عدالت نے لاء افسر کو حکم دیا کہ متعلقہ حکام کو عدالتی حکم سے آگاہ کر دیں، تبادلوں کے حکم واپس لیں ورنہ توہین عدالت کی کارروائی کیلئے تیار ہو جائیں، میں نے تو حکم دیا تھا کہ کسی عملے کا تبادلہ نہیں کیا جائے گا۔ فاضل عدالت نے لاء افسر سے استفسار کیا کہ پانی سے متعلق واٹر کمیشن کے اقدامات کو کیسے تمام ٹی وی چینلز پر چلایا جا سکتا ہے اس حوالے سے پیمرا سے ہدایات لے کر پیش ہوں۔پبلک سروس میسجز تمام ٹی وی چینلز پر چلائے جائیں۔ فاضل عدالت نے کیس کی مزید سماعت 13 مارچ تک ملتوی کر دی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…