ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف ملک کے چوتھی بار وزیراعظم ، بڑی خبر سنا دی گئی ‎

datetime 2  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ نے کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے کنونشن منعقد کیا۔ روزنامہ جنگ میں شائع رپورٹ کے مطابق پہلے کنونشن گلستان کالونی میں منعقد ہوا جس سے خطاب کرتےہوئے ن لیگی رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف صرف پاکستان واپس ہی نہیں آئیں گے بلکہ چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نواز شریف کو واپس نہیں لائے گی

بلکہ وہ انہیں اقتدار سے نکالنے کیلئے خود واپس آئیں گے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ مریم نواز نے کوئی جرم نہیں کیا انہیں نواز شریف پر دبائو ڈالنے کیلئے نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ ایسا کرنے والوںکا خیال تھا کہ بیٹی کو جیل بھیج کر باپ کو جھکنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے ۔ وہ بہادر بیٹی نہ خود جھکی اور نہ باپ کو جھکنے دیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ تبدیلی کا راگ الاپنے والی پارٹی نوجوانوں کی پارٹی نہیں ہے بلکہ یہ جن لوگوں کی پارٹی ہے اب تو وہ بھی ان کے سر سے ہاتھ اٹھا رہے ہیں ۔ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ یہ حکومت کارکردگی دکھانے کی بجائے اپوزیشن رہنمائوں کی پکڑ دھکڑ میں لگی ہوئی ہے اور جو نیب سے بچ جائے اس پر منشیات سمگلنگ کا کیس ڈال دیا جاتا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…