مولانا فضل الرحمن کا تعویذ میرے پاس ہے، مایوس ہوکر میرے پاس ہی آئے گا،دھماکہ خیز اعلان کر دیا گیا

28  فروری‬‮  2020

فیصل آباد(آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ڈھیل ہوئی یا ڈیل کوئی فرق نہیں پڑتا،ن لیگ اور پیپلزپارٹی عمران خان کے خلاف کوئی تحریک نہیں چلانے جا رہیں ذوالفقار علی بھٹو بھی سلیکٹڈ تھا اور وہ نصرت بھٹوکی وجہ سے بھٹو تھا،بلاول سے میری دل سے صلح ہوئی ہے لوگ جلتے ہیں مولانا فضل الرحمان کا تعویز بھی میرے پاس ہے، فضل رحمان بھی مایوس ہوکر میرے پاس ہی آئے گا،

سارے اند ھے اپنا وقت خراب کررہے ہیں حکومت اپنی مدت پوری کریگی وزیر اعظم عمران خان کچھ نہیں بگڑیگا،مہنگائی سمت تمام ایشوکاعلم ہے مگر سابق حکمرانوں کی غلط اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہم بری طرح پھنس چکے ہیں،وزیر اعظم عمران خان کو مہنگائی کا احساس ہے،نوازشریف واپس نہیں آئیں گے شہباز شریف کا کچھ کہے نہیں سکتا، 10مئی سے ریلوے میں انقلاب آرہاہے،بجٹ میں خسار کم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، کررونا وائرس سے گھبرے کی ضرورت نہیں،مودی سرکار نے پورا ہندستان کشمیر بنا دیا ہے بھارت میں مسلمان راتوں کو جگ کراپنی جاں کی حفاظت کررہے ہیں،آن لائن کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز فیصل آباد ڈرائی پورٹ پر کنویٹربیلٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ 10مئی سے پہلے پہلے ریلوے میں انقلاب آنا جارہا ہے ایک لاکھ نوکریاں دیں گے، ریلوے کا خسار کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،فیصل آباد میں کنویٹربیلٹ5کڑور روپے کی لاگت سے سے ایک سال میں نصیب ہوئی ہے اس سے ایک کڑور روپے روزانہ ریلوے کو ملے گااور اس ساتھ فیصل آباد کے تاجروں اورصنعتکاروں کو فائد ہوگا، میاں فرخ حبیب فیصل آباد میں شیخ رشید ہیں انکی کارگردگی سے متاثر ہو، انہوں نے کہا کہ کررونا وائرس سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہم اس کا مقابلہ کریں گے ماسک کیلئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے پورا فیصل آباد ماسک کے بغیر گھوم رہا ہے،

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کریں گی ن لیگ پی پی پی عمران خان کے خلاف کوئی تحریک شروع کرنے نہیں جارہیں مولانا فضل رحمان بھی مایوس ہوکرمیرے پاس ہی آئیں گے ان کا تعویز بھی میرے پاس ہے، نواز شریف واپس نہیں آرہے شہباز شریف کچھ کہے نہیں سکتا ذوالفقار علی بھٹو بھی سلیکٹڈ تھا اور اس کو جنرل ایوب لا تھا اور وہ اپنی بیوی نصرت بھٹو کی وجہ سے بھٹو تھا، انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں سے ملک بہت لوٹا ہے مہنگائی سمیت ہم سب ایشو کا علم ہے ہم بری طرح پھنس چکے ہیں سب زیادہ بوجھ غریب عوام پر پڑا ہے عمران خان کو مہنگائی کا احساس ہے، شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہونیوالی زیادتی کا عالمی برادری کو فوری نوٹس لینا ہوگا،بھارتی وزیر اعظم مودی سر کار پورا ہندستان کشمیر بنا دیا ہے آج بھارت میں مسلمان راتوں کو جاگ کر اپنی جان کی حفاظت کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…