ریپ کا نشانہ بننے والی 14 سالہ لڑکی کے ہاں بچی کی پیدائش ،پولیس کیس کی وجہ سے بچی کو والدہ کے حوالے کیا جائیگا یا نہیں؟سوالات اٹھ گئے ،ایک جوڑے نےدونوں کی کفالت کی پیشکش کردی

22  فروری‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے شہر راولپنڈی میں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بننے والی 14 سالہ لڑکی نے ایک بچی کو جنم دیدیا،ہسپتال میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں نے بتایا کہ جمعرات کی رات متاثرہ لڑکی کو ہسپتال لایا گیا اور ان کے ہاں نارمل ڈلیوری ہوئی ہے۔

لڑکی اور ان کی نومولود بیٹی دونوں بالکل خیریت سے ہیں اور انھیں کل چھٹی دے دی جائے گی۔ڈاکٹر نے بتایا کہ پولیس کیس ہونے کی وجہ سے نومولود بچی کو ہسپتال کی نرسری میں ہی رکھا گیا ہے اور ابھی ماں کو نہیں دیا گیا۔اب پولیس کے سامنے یہ سوال ہے کہ کل ہسپتال سے چھٹی کے وقت نومولود کو اس 14 سالہ لڑکی کے حوالے کیا جائے یا پھر کسی چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ذریعے کسی ادارے یا کسی جوڑے کی کفالت میں دیا جائے۔ہسپتال کی سکیورٹی پر موجود ایک اہلکار نے بتایا کہ ایسے بچوں کو اگر ماں خود نہ پال سکے تو یا تو ایدھی والوں کے حوالے کر دیا جاتا ہے یا پھر سویٹ ہوم کے ہسپتال کی ایم ایس اور اعلیٰ حکام اس کا فیصلہ کریں گے۔دوسری جانب قانونی ماہرین کہتے ہیں کہ بچے کو ماں سے کوئی جدا نہیں کر سکتا جب تک ماں خود اس کی کسٹڈی کسی دوسرے کو نہ دے دے۔ اور اس سارے عمل میں کچھ وقت بھی درکار ہوتا ہے۔متاثرہ لڑکی کے والد نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے انھیں مارچ کے مہینے میں آنے کو کہا تھا لیکن گذشتہ شام ان کی بیٹی کی طبیعت اچانک بگڑنے کی وجہ سے اسے یہاں لایا گیا اور پھر بچی کی ولادت ہو گئی۔ہم چاہتے ہیں کہ نومولود کو کسی جوڑے کے سپرد کیا جائے اور لڑکی کو تعلیم اور رہائش کے لیے ایک فلاحی ادارے میں بھجوا دیا جائے تاکہ وہ اپنا مستقبل بہتر بنا سکے۔اس خبر کے سوشل میڈیا پر آنے کے بعد شہر میں رہنے والے ایک خاندان نے اس لڑکی اور اس کے پیدا ہونے والی بچی کی کفالت کرنے کی پیشکش کی ہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…