کہاں ہے سندھ حکومت؟ خیرپور ٹی بی ہسپتال میں ادویات کی قلت شدت اختیار کرگئی، ایکسرے فلمیں،لیبارٹری کیمیکل بھی ناپید ہوگئی، مریض رل گئے

2  فروری‬‮  2020

خیرپور(این این آئی)خیرپور ٹی بی ہسپتال عرف نواب خان وسان ہسپتال میں ٹی بی کے مریضوں کے لئے ادویات کی قلت شدت اختیار کرگئیں،ایکسرے فلمیں،لیبارٹری کیمیکل بھی ناپید ہوگئی مریض رل گئے ایکسرے فلمیں نہ ہونے اور 60 سالہ پرانی ایکسرے مشین اپنی افادیت ختم کرگئی

ڈاکٹرایکسرے پڑھنے سے قاصر،پرائیویٹ لیبارٹری سے مہنگے دام ایکسرے کرانے پر مجبور،تفصیلات کے مطابق ہر خاص و عام کی زبان پرنواب وسان ہسپتال کے نام سے شہرت رکھنے والا خیرپور ٹی بی ہسپتال ادویات ایکسرے سمیت دیگر بنیادی مسائل کی بھینٹ چڑھ گیا ہے مریضوں نے ہسپتال سے علاج کرانے کے لئے راستہ تبدیل کرلیا ہے مریضو کا کہناتھاکہ انہیں ہسپتال میں ایکسرے،لیبارٹری ادویات سمیت دیگر علاج معالجہ کی سہولت دستیاب نہیں ہے اور نہ ہی وہاں سینہ دمہ سانس اور تپ دق مرض کا ماہر ڈاکٹر موجود نہ ہونے کی وجہ سے ان کا ہسپتال جانا اپنے خرچے میں اضافہ اور علاج سے محرومی کے سوا کچھ بھی نہیں ہیٹی بی کنٹرول پروگرام کے فوکل پرسن ڈاکٹر عبدالرحیم پھنور کے تبادلے کے بعد ہسپتال ویران ہوگیا ہے ٹی بی،چیسٹ،دمہ سانس اور دیگر امراض کے ماہر ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کے سبب علاج کے لئے آنے والے مریض رل گئے ہیں انہوں نے ٹی بی ہسپتال کو بچانے اور ٹی بی مرض کی روک تھام کے لئے بالائی سندھ کے ٹی بی ہسپتال میں ماہر ڈاکٹروں کو تعیناتی کو یقینی بناکر ٹی بی دمہ سانس سمیت دیگر ان سے ملحقہ بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی زندگیوں کو بچایا جائے کا مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…