تحریک انصاف کی حکومت میں غربت سے تنگ باپ نے اپنی سگی 8ماہ کی بیٹی کو قتل کر کے خود قبر کھود کر دفنا دیا،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

25  جنوری‬‮  2020

چونیاں( آن لائن )چونیاں میں سفاک با پ نے 8 ماہ کی بچی کو قتل کر کے صحن میں دفن کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقع چونیا ں کے علاقے میں پیش آیا جہاں سفاک باپ نے اپنی ہی بیٹی کو گلا دبا کر قتل کر دیا اور بعدازاں گھر کے صحن میں دفن کر دیا۔

ملزم کی نشاندہی پر صحن سے نعش کو برآمد کر لیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔یہ بات بھی قابل غور رہے کہ بچی کا نام تاحال منظر عام پر نہ آسکا ، جبکہ مقتول کا نام بھی راز میں رکھا گیا ہے۔ بچی کی قبر کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں ایک شخص کو بچی کی قبر کھودتے دیکھا جاسکتا ہے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ 8ماہ کی بچی کو قتل کرنے والا ملزم غربت کے ہاتھوں تنگ تھا۔تاہم بچی کو دفن کرنے کی زمانہ جاہلیت کی طرز کا واقعہ جہانیاں میں پیش آیا۔سفاک باپ کی بیٹی کو دفن کرنے کی واردات کے بعد سوشل میڈیا صارفین دکھ اور غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں۔ واضح رہے اس سے قبل نارووال کے علاقہ شکر گڑھ میں اس وقت سفاکیت کی انتہا دیکھنے میں آئی جب ایک شخص نے اپنی دو بچیوں کو زندہ دفن کر دیا تھا شکر گڑھ کے رہائشی ایک شخص نے اپنی 8 سالہ اور 12 سالہ دو بیٹیوں کو زندہ دفن کر دیا۔ اہل علاقہ کو علم ہونے پر اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بچیوں کیی قبریں کھودیں اور دونوں بچیوں کو نکال لیا ۔ایس ایچ او شعیب نے بتایا کہ دم گھٹنے سے 8 سالہ بچی دم توڑ گئی جبکہ 12 سالہ بچی کو زندہ بچا لیا گیا اور طبی امدادکے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ایس ایچ او شعیب نے مزید بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور معلوم ہوا ہے کہ ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…