جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

بلوچستان حکومت میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے،وزیر اعلیٰ کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا

datetime 24  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان میں حکمران جماعت میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے اور اسپیکر صوبائی اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے وزیر اعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرا دی۔اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے تحریک استحقاق میں موقف اختیار کیا کہ وزیر اعلی بلوچستان نے مقامی اخبار میں میرے خلاف بیان دیا ہے،

بیان میں کہا گیا ہے کہ میں جذباتی شخص ہوں اور جذبات میں آکر باتیں کرجاتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت اسپیکر مجھے اظہار رائے کی مکمل آزادی حاصل ہے، میرے خلاف بیان میں غیر مہذب اور غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔عبدالقدوس بزنجو نے مطالبہ کیا ہے کہ تحریک استحقاق کو متعلقہ کمیٹی کے حوالے کیا جائے کیونکہ وزیر اعلیٰ کے اس بیان سے نہ صرف میرا بلکہ پورے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا ہے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے جام کمال کے خلاف اپنے الزامات دہراتے ہوئے کہا کہ حکومت کی پہیہ جام ہے، آٹھ ماہ پہلے کہہ چکا ہوں کام نہیں ہو رہا، جام کمال میرے لیے محترم ہیں لیکن کام نہیں ہو رہا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) صوبے کے عوام کی جماعت ہے لیکن وزیر اعلیٰ آفس عوام کا آفس نہیں رہا لہٰذا مجبور ہو کر آواز اٹھائی ہے۔عبدالقدوس بزنجو نے دعویٰ کیا کہ صوبے میں حکومت بنانے میں کوئی مشکلات نہیں ہیں، اپوزیشن نے کہا 10 اراکین لے آؤ ہم تیار ہیں، پارٹی کے تمام اراکین ناراض ہیں اور جب چاہو 10 کے بجائے 15 اراکین لاسکتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں اس سے بدتر حکومت اس سے پہلے کبھی نہیں آئی، جام کمال اچھے شخص ہیں لیکن فیصلے نہیں کر سکتے، پارٹی کے اندر تبدیلی لائیں گے اور پارٹی ختم نہیں ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…