اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

datetime 5  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): وفاقی حکومت نے عوام کو مزید ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نئی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 5 اگست سے ہوگا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 328 روپے 56 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 385 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 4 روپے 34 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی سرکاری قیمت 297 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تمام نئی قیمتیں 5 اگست سے نافذ العمل ہوں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔ حالیہ فیصلے کے بعد مسلسل دوسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سامنے آئی ہے، جس سے صارفین کو کچھ ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…