بابا نے جیب سے تھیلی نکال کر گلاس میں کچھ ملایا، ابو نے ہمیں بھی جوس پلایا تھا جس سے الٹیاں شروع ہو گئیں، خود کشی کرنے والے شخص کی بیوی اور آٹھ سالہ بیٹی کا افسوسناک بیان سامنے آ گیا

23  جنوری‬‮  2020

کراچی (این این آئی) شہر قائد کے علاقے دہلی کالونی میں زہریلا مشروب پی کر خود کشی کرنے والے شخص کی بیوی اور آٹھ سالہ بیٹی کا بیان سامنے آ گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں زہریلا مشروب پینے اور اپنے بچوں کو پلانے والے شخص ریحان کی بیوہ اور بیٹی نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ریحان کی بیوہ نے بھی واقعے کو خود کشی قرار دیا ہے،

بیوہ نے بیان دیا کہ ریحان نے زہریلا مشروب خود پیا اور بچوں کو بھی پلایا، وہ سنار کا کام کرتا تھا اور لوگوں کا قرض دار ہو گیا تھا، قرضے کی ادائیگی سے ہر وقت پریشان رہتا تھا۔واقعے کے بعد پولیس نے کہا تھا کہ جاں بحق نوجوان ریحان نے خود کشی کی، بچوں کو بھی زہریلا مشروب پلا کر مارنے کی کوشش کی، واقعے میں متاثرہ ریحان کی 8 سال کی بیٹی منزہ کا بیان بھی قلم بند کیا جا چکا ہے، بچی نے بیان دیا کہ بابا نے جیب سے تھیلی نکال کر گلاس میں کچھ ملایا، بابا نے شربت مجھے اور چھوٹے بھائی کو بھی پینے کے لیے دے دیا، بابا نے خود شربت کے 3 گلاس پیے، مجھے اور بھائی کو ایک گھونٹ پر ہی شربت بد ذائقہ لگا۔پولیس کے مطابق واقعے میں ریحان تو مر گیا تاہم اس کی بیٹی اور بیٹا بچ گئے ہیں جو این آئی سی ایچ میں زیر علاج ہیں، متاثرہ بچی منزہ کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے۔ متوفی ریحان کرائے کے مکان میں مقیم تھا، اور بھائی کی دکان پر ملازمت کرتا تھا، اپنے تفصیلی بیان میں ریحان کی بیوہ نے کہا میں واش روم میں تھی، ریحان نے کہا تھا تم واش روم سے ہو کر آ مجھے تم سے کام ہے، جب اچانک بیٹی کے چلانے کی آوازیں آئیں، بیٹی نے کہا ابو نے کچھ پی لیا ہے وہ بے ہوش ہو گئے ہیں، میں اندر بھاگ کر گئی تو ریحان زمین پر بے ہوش پڑا تھا، بیٹی نے کہا ابو نے ہمیں بھی جوس پلایا تھا، بیٹی کو بھی الٹیاں شروع ہو گئی تھیں، بیٹے کے منہ سے بھی خون آنے لگا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…